5 آئی پی پیز پاور پلانٹ کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کا عمل شروع ہوگیا ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ 5آئی پی پیز پاور پلانٹ کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کا عمل شروع ہوگیاہے، مالکان کو کہا کہ موجودہ قیمتیں برقرار نہیں رکھ سکتے، مہنگائی، شرح سود میں کمی اور روپے کی قدر بڑھنے سے جنوری میں بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی، آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت بہتری کی جانب جاری ہے۔

اویس لغاری نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں میں بہتری آسکتی ہے، زیادہ شرح سود اور روپے کی قدر میں کمی سے بجلی مہنگی ہوئی۔ ہم نے پانچ آئی پی پیز کے مالکان کو کہا کہ اگر موجودہ قیمتیں برقرار رہیں تو ہم ان ریٹ پر آپ کو پیسے نہیں دے سکتے، ہم نے ان سے کہا حکومت نے اتنے پیسے دیئے آپ نے اتنا کمایا، اب آئیں معاہدے کی تجدید کریں، اس وقت 5 پاور پلانٹ کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کا عمل شروع ہوگیا ہے، ہم فرانزک آڈٹ بھی کروا سکتے ہیں کوئی ہمیں روک نہیں سکتا، گوہر اعجاز اور دیگر لوگوں کی باتوں سے پہلے ہر پلانٹ کا معائنہ شروع کیا۔

کچھ آئی پی پیز کے ساتھ اچھے ماحول میں ہاڈٹاک بھی ہوئی ہے، ہم نے مالکان کو کہا کہ سسٹم غیرمستحکم ہوگیا ہے انہوں نے کہا بالکل ٹھیک کہا ۔ہماری بات چیت جاری ہے اربوں روپے کی بچت ہوگی، ایک سال میں بجلی کے 100ارب یونٹس استعمال ہوئے، آئی پی پیز کو 100ارب روپے کی ادائیگی کم کریں تو ایک روپے کی بچت ہوگی، بجلی کا سیلز ٹیکس 100ارب کم کریں گے تو اس سے بھی ایک روپیہ بچت ہوگی، فی یونٹ ہر 100ارب روپے کے پیچھے ایک روپے کی بچت ہوگی۔

ہم این ٹی ڈی سی سے بات کی کہ کتنے ٹرانسمیشن سسٹم چاہئیں،توانائی سیکٹر میں اصلاحات سے ہر ماہ میں بجلی قیمت میں کمی آئے گی۔ مہنگائی، شرح سود میں کمی اور روپے کی قدر بڑھنے سے جنوری میں بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی، آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت بہتری کی جانب جاری ہے۔ 

مشہور خبریں۔

ضمانت منسوخی کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ

?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری

رواں برس گندم کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت کم ہوگی، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی

?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ گزشتہ

حریم شاہ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

?️ 21 اگست 2021کراچی ( سچ خبریں) سوشل میڈیا کی معروف متنازع ٹک ٹاک اسٹار

فائزر کے منیجر نے کورونا ویکسین سے متعلق صحافیوں کے سوالات کو ٹالا

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی کمپنی فائزر کے ڈائریکٹر نے کورونا وائرس کی وبا کے

چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پکن اور

امریکی سینیٹر: غیر ملکی بچوں کو ان کے والدین کے ساتھ ملک بدر کیا جانا چاہیے

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: ایک امریکی سینیٹر نے ان بچوں کو امریکہ سے ملک

امریکہ کے غیر محفوظ دل سے لے کر ذریعہ معاش کے بحران تک

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور کے

خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک ایران کے ساتھ تعلقات قائم کریں: قطر

?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے