یاسر حسین نے عید کے میسجز بھیجنے والوں کو خصوصی عید مبارک دی

یاسر حسین نے کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی

🗓️

کراچی (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے انوکھے انداز میں عید  کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ عید کے میسجز بھیجنے والوں کو خصوصی طور پر عید کی مبارکباد۔ اس مزاحیہ کیپشن پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب داد و تحسین مل رہی ہے۔

یاسر حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سیلفی شیئر کی جس میں وہ نمازِ عید کے لیے مسجد میں موجود ہیں اور اس کے علاوہ مسجد میں دیگر نمازیوں کی بھی تصویر شیئر کی۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے تمام دوستوں اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری طرف سے اُن لوگوں کو خصوصی طور پر عید مبارک جو کل رات سے عید مبارک کے میسجز بھیج رہے ہیں۔یاسر حسین کے اس مزاحیہ کیپشن پر صارفین اُنہیں خوب داد دیتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔اقرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ ’الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

2,346 زخمی صہیونی فوجی سوروکا اسپتال منتقل

🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:سوروکا اسپتال نے اس جمعہ کو اعلان کیا کہ غزہ جنگ

صیہونی فوج میں نافرمانیوں میں اضافہ:سابق موساد اہلکار کا اعتراف

🗓️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:موساد کے سابق نائب سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی

امریکا میں پابندی سے بچنے کی مہلت کی ٹک ٹاک کی درخواست بھی مسترد

🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکا میں پابندی سے بچنے کی مہلت کے لیے وقت

بیمار سعودی عالم دین کو رہا کیا جائے:اقوام متحدہ کا سعودی حکام سے مطالبہ

🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی معذور افراد کے حقوق سے متعلق کمیٹی نے

جنگ کے 74ویں روز تل ابیب سے راکٹوں کی بارش دشمن کی شکست کا ثبوت

🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل محمد الہندی

شمالی غزہ میں اپنے گھروں کو لوٹنے والے فلسطینیوں کو درپیش مشکلات

🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطین کے حکومتی اطلاعاتی دفتر کے سربراہ سلامہ معروف نے خبردار

اسرائیلی جیلوں میں مزید 60 فلسطینی قیدی کورونا کا شکار

🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے کلب نے منگل کی شام اعلان کیا کہ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اقتصادی اور سیاحتی تعلقات بڑھائیں جائیں گے: وزیرخارجہ

🗓️ 24 فروری 2021کولمبو (سچ خبریں) کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے