بھارت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو مسلم اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا اور کئی سینئر رہنماؤں کو قید کیا ہوا ہے جب کہ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیے اہل خانہ کو روکا گیا اور سید علی شاہ گیلانی کی میت تک چھین لی ، سیدعلی گیلانی کی تدفین شہدا قبرستان میں کی جائے ، پاکستان بھارت کے ساتھ امن کا خواہشمند ہے جبکہ جنوبی ایشیا میں امن کا دارو مدار مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے ، بھارتیہ جنتا پارٹی آر ایس ایس رجیم فاشسٹ نظریہ پھیلا رہا ہے ، بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے انسانی حقوق چھینے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 11 ستمبر کے بعد کچھ حلقوں نے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ ا جس کی وجہ سے انتہا پسندی بڑھ گئی ، اسلامو فوبیا جیسے رجحان کا ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہے ، ہمیں اسلاموفوبیا سے مشترکہ طور پر نمٹنا ہوگا، ہمیں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا، اسلاموفوبیا پرقابو پانے کے لیے عالمی مکالمہ ہونا چاہیے ، افغانستان کی صورتحال کا امریکہ اور یورپ میں بعض لوگ پاکستان کو ذمہ دارٹھہراتے ہیں، افغانستان کے بعد اگر کوئی سب سے زیادہ متاثر ہوا تو وہ پاکستان ہے ، 2006 میں اس وقت کے سینیٹر اور موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن سے کہا تھا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 30 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 150 ارب ڈالر کانقصان ہوا ، 80 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں اور افغانستان کے بعد اگر کوئی ملک متاثر ہوا ہے تو وہ پاکستان ہے ، اگر دنیا کو جاننا ہے کہ طالبان واپس اقتدار میں کیوں آئے تو دیکھیں 3 لاکھ افغان فوج نے ہتھیار ڈالے ، دنیا تجزیہ کرے تو معلوم ہوگا طالبان کا پھر سے اقتدار میں آنا پاکستان کی وجہ سے نہیں ، اگر طالبان حکومت کو دنیا نے تسلیم نہ کیا تو افغانستان ایک بارپھر دہشت گردوں کی آماجگاہ بننے کا خدشہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ دنیا کو اس وقت کورونا، معیشت اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کاسامنا ہے جبکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں سے ایک ہے ، پاکستان اب تک کورونا پر بڑی حد تک قابو پانے میں کامیاب رہا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کورونا کے خلاف ہماری منصوبہ بندی کا محور رہے ، قابل تجدید توانائی کا حصول اور جنگلات کا تحفظ ہماری ترجیحات ہیں اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ میں مقبوضہ علاقوں پر فلسطین کی مستقل خودمختاری سے متعلق قرارداد کی منظوری

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ نےمشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر فلسطینیوں

یمنی ڈرون "صمد-3” اسرائیلی فوج کے دفاعی یونٹوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں یمنی مسلح افواج کے رامون فوجی ہوائی

ہم امارات کی سلامتی اور خودمختاری کو کبھی نظر انداز نہیں کریں گے: بن زاید

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:   متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے کہا

مغرب گریٹر اسرائیل کا خواہاں، ہم اپنی بقا کا دفاع کر رہے ہیں: شیخ نعیم قاسم

?️ 4 فروری 2026مغرب گریٹر اسرائیل کا خواہاں، ہم اپنی بقا کا دفاع کر رہے

شہید ابو البراء کا ایک انولھا کارنامہ

?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: مروان عیسی، عرفی ابو البراء، شہید محمد الضیف کے نائب،

پاکستان میں فائزر ویکسین لگانے کا آغاز ہو گیا

?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان کی جانب سے فائزر ویکسین کے

صہیونی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے:جہاد اسلامی

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے

محمد الضیف اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر حزب اللہ کا تعزیتی پیغام

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے محمد الضیف کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے