?️
کراچی (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے انوکھے انداز میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ عید کے میسجز بھیجنے والوں کو خصوصی طور پر عید کی مبارکباد۔ اس مزاحیہ کیپشن پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب داد و تحسین مل رہی ہے۔
یاسر حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سیلفی شیئر کی جس میں وہ نمازِ عید کے لیے مسجد میں موجود ہیں اور اس کے علاوہ مسجد میں دیگر نمازیوں کی بھی تصویر شیئر کی۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے تمام دوستوں اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’میری طرف سے اُن لوگوں کو خصوصی طور پر عید مبارک جو کل رات سے عید مبارک کے میسجز بھیج رہے ہیں۔یاسر حسین کے اس مزاحیہ کیپشن پر صارفین اُنہیں خوب داد دیتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔اقرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ ’الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔


مشہور خبریں۔
نیویارک میں اسرائیل مردہ باد کے نعرے
?️ 6 مئی 2026سچ خبریں:نیویارک شہر میں ایک عبادت گاہ کے باہر صیہونیت مخالف مظاہرین
مئی
عاطف اسلم نے گلوبل میوزک پروگرام ’بارڈر لیس ورلڈ‘ متعارف کرادیا
?️ 5 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) معروف گلوکار، موسیقار و اداکار عاطف اسلم نے
جنوری
مقبوضہ فلسطین کے شہر یوکنیم الیت کے پاور گرڈ میں خلل
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شہر یوکنیم الیت کی میونسپلٹی نے ایک
دسمبر
کریات میں اقتدار کی کشمکش کے تازہ ترین نتائج؛ کاٹز اور ضمیر کے درمیان محاذ آرائی کہاں ختم ہوئی؟
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: منگل کی صبح سے میڈیا میں اپنے عروج پر پہنچنے
اگست
حاج قاسم سلیمانی محورِ مزاحمت کے معمار تھے: فلسطینی تجزیہ کار
?️ 28 دسمبر 2025 حاج قاسم سلیمانی محورِ مزاحمت کے معمار تھے: فلسطینی تجزیہ کار
دسمبر
صہیونی کابینہ کے مغربی کنارے سے متعلق حالیہ فیصلے
?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
فروری
صیہونیوں کی مراکش میں ہتھیاروں کی فیکٹری لگانے کی کوشش
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ اس حکومت
جون
کراچی کے مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے : وزیر اعظم
?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی
اگست