دہشتگردی پر ہمارا مؤقف واضح، سب کو متحد ہونا ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر ہمارا مؤقف واضح ہے، سب کو ایک ہونا ہوگا۔

سینیٹ میں بلوچستان کے معاملے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مجرمانہ کارروائیاں کوئی بھی گروہ کہیں بھی کر سکتے ہیں، محفوظ ترین علاقوں میں بھی کوئی گروہ مسلح ہو کر لوٹ مار کر سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لوگ مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، جو شناختی کارڈ چیک کر کے فیملی کے سامنے شہید کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس کو روک کر لوگوں کو یرغمال بناتے ہیں، یہ کس قسم کی ناراضگی ہے کہ لوگوں پر ظُلم کریں۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دُشمن کے آلہ کار ہیں، معرکہ حق میں پاکستانی افواج نے اپنی ہمت اور طاقت کا مظاہرہ کیا، یہ لوگ پاکستان دشمن ہیں، یہ لوگ دشمن کی ایما پر یہ سب کر رہے ہیں،ان لوگوں کا کیا کوئی مطالبہ ہے یا وہ اس سسٹم پر یقین بھی رکھتے ہیں ؟

رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے واضح کیا سیاسی جماعتوں کی سیاست اپنی جگہ، پاکستان پہلے ہے، سانحہ اے پی ایس کے وقت جو پوری قوم نے ایک موقف اختیار کیا وہی کرنا پڑے گا۔

مشہور خبریں۔

ایک وقت میں فلاپ شخص کہا گیا، سب نے تعلق توڑ دیے تھے، جاوید شیخ

?️ 4 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار جاوید شیخ نے

حکومت نے ملک مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا۔ سعد رفیق

?️ 1 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا

عمران خان ملکی مفادات سے کھیلنے، آئین شکنی کرنے سے بھی نہیں ڈرتا، مریم اورنگزیب

?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق

بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فوجی کیمپ: عراقی پارلیمنٹ ممبر

?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے بغداد میں امریکی سفارت خانے

موریتانیہ کے عوام کا احتجاج

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ روز موریتانیہ کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت نواکشوت

غزہ میں 75 شہداء کی تدفین؛ انسانی المیہ بدستور جاری

?️ 18 اکتوبر 2026سچ خبریں:غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 75 فلسطینی شہداء

امریکہ کا بغداد کو انتباہ، خطے میں جلد فوجی کارروائی متوقع

?️ 3 نومبر 2025امریکہ کا بغداد کو انتباہ، خطے میں جلد فوجی کارروائی متوقع  عراق

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا رد عمل

?️ 7 جون 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی فوجی جارحیت پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے