ہانیہ عامر کی ساتھی اداکاروں سے گلنے ملنے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید

?️

لاہور: (سچ خبریں) خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی لکس سٹائل ایوارڈ کے دوران ساتھی اداکاروں سے گلنے ملنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔رپورٹ کے مطابق حال ہی میں منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز 2025میں ہانیہ عامر اپنے سپر ہِٹ ڈرامے کبھی میں کبھی تم کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنیں، ایوارڈ تقریب میں ڈرامے کی پوری ٹیم موجود تھی کیونکہ اس ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل ہوئیں۔

ہانیہ عامر نے تقریب کے دوران اپنی لکس اسٹائل ایوارڈ ٹرافی بھی وصول کی، اس موقع پر ان کے ساتھی فنکار فہد مصطفی، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی تقریب میں شریک تھے۔تقریب کے دوران اداکارہ کی ملاقات توثیق حیدر سے ہوئی، جنہوں نے ڈرامے میں ان کے والد کا کردار ادا کیا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کی اداکاری کو سراہا اور ہانیہ عامر نے انہیں گلے بھی لگایا، اس کے علاوہ ایک وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے اداکار فہد مصطفی سے بھی گلے ملتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر یہ مناظر تنقید کی زد میں آ گئے، بعض صارفین کو ہانیہ عامر کا مرد ساتھی اداکاروں سے اس طرح گلے ملنا پسند نہ آیا اور انہوں نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ایک صارف نے لکھا کہ تقریب میں کوئی مرد رہ تو نہیں گیا جسے ہانیہ نے گلے نہ لگایا ہو جبکہ ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ یہ کس ثقافت کی نمائندگی ہی ۔سوشل میڈیا پر جاری اس بحث کے باوجود ہانیہ عامر کی پیشہ ورانہ کامیابیاں اور مقبولیت بدستور برقرار ہیں۔

مشہور خبریں۔

آپریشن بُنیان مرصوص کی اہمیت کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب

?️ 19 مئی 2025ایبٹ آباد (سچ خبریں) پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت

سہیل وڑائچ کا عمران خان سے ملاقات کا احوال

?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سنیئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کل عمران

عدالت کا احترام ہم پر لازم ہے لیکن عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی:امجد خان نیازی

?️ 9 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پینل آف چئیر امجد خان نیازی کا کہنا ہے

صیہونیوں نے غزہ کا مواصلاتی نظام کیوں منقطع کیا ہے؟

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے

سعودی سفارت کار افغانستان سے نکلنے کے بعد پاکستان میں آباد

?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:دو خبری ذرائع نے بتایا کہ کابل میں حملوں کے بڑھتے

امریکہ کا تجارتی خسارہ نیا ریکارڈ بنا

?️ 6 مئی 2025سچ خبریں: مارچ میں امریکی تجارتی خسارہ توقع سے زیادہ بڑھ گیا،

آئرلینڈ کے لوگوں کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے لوگوں نے فلسطین کی حامیت میں غزہ کے لوگوں

خوشبو سے خصلت نہیں بدل سکتی

?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں:  بین الاقوامی سیاسی تجزیہ کاروں کی ایسوسی ایشن کے رکن میس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے