?️
لاہور: (سچ خبریں) خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی لکس سٹائل ایوارڈ کے دوران ساتھی اداکاروں سے گلنے ملنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔رپورٹ کے مطابق حال ہی میں منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز 2025میں ہانیہ عامر اپنے سپر ہِٹ ڈرامے کبھی میں کبھی تم کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنیں، ایوارڈ تقریب میں ڈرامے کی پوری ٹیم موجود تھی کیونکہ اس ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل ہوئیں۔
ہانیہ عامر نے تقریب کے دوران اپنی لکس اسٹائل ایوارڈ ٹرافی بھی وصول کی، اس موقع پر ان کے ساتھی فنکار فہد مصطفی، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی تقریب میں شریک تھے۔تقریب کے دوران اداکارہ کی ملاقات توثیق حیدر سے ہوئی، جنہوں نے ڈرامے میں ان کے والد کا کردار ادا کیا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کی اداکاری کو سراہا اور ہانیہ عامر نے انہیں گلے بھی لگایا، اس کے علاوہ ایک وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے اداکار فہد مصطفی سے بھی گلے ملتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر یہ مناظر تنقید کی زد میں آ گئے، بعض صارفین کو ہانیہ عامر کا مرد ساتھی اداکاروں سے اس طرح گلے ملنا پسند نہ آیا اور انہوں نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ایک صارف نے لکھا کہ تقریب میں کوئی مرد رہ تو نہیں گیا جسے ہانیہ نے گلے نہ لگایا ہو جبکہ ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ یہ کس ثقافت کی نمائندگی ہی ۔سوشل میڈیا پر جاری اس بحث کے باوجود ہانیہ عامر کی پیشہ ورانہ کامیابیاں اور مقبولیت بدستور برقرار ہیں۔


مشہور خبریں۔
عراق میں اسرائیلی جاسوس کیا کر رہے ہیں؟
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:جب عراق کا نام آتا ہے تو بہت سے علاقائی اور
جولائی
ورلڈ کپ کے دوران بھارت پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تحفظ فراہم کرے، دفتر خارجہ
?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ
اکتوبر
مغربی کنارے میں 10 دن کی وحشیانہ کارروائیاں
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی قابض فوج نے 10 روزہ فوجی آپریشن کے بعد
ستمبر
غزہ نے ہم پر ڈیٹرنس کی مساوات مسلط کر دی ہے: صہیونی میڈیا
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 13 کے تجزیہ کار تزویکا یحزکیلی نے
فروری
شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین اور دیگر نے 9 مئی سے متعلق فرد جرم چیلنج کردی
?️ 19 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر
نومبر
ہانیہ عامر نے پوڈکاسٹ میں آنے کے لیے 20 لاکھ مانگے، پوڈکاسٹر کا دعویٰ
?️ 8 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ
مارچ
جھلسی ہوئی زمین کی حکمت عملی
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ تقریباً 11 ماہ
ستمبر
غزہ کی صورتحال انسانیت کے ضمیر پر دھبہ ہے ،عالمی برادری کو اب خاموش نہیں رہنا چاہئے. پاکستان
?️ 18 جون 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت کے
جون