?️
نیویارک (سچ خبریں) ایک نئی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل کی جانب سے پکسل سکس اور 6 پرو کو توقع سے بہت پہلے متعارف کرایا جارہا ہے۔تاہم گوگل نے اگست 2021 میں تصدیق کی تھی کہ جلد پکسل سکس اور پکسل6 پرو کو پیش کیا جائے گا مگر کسی تاریخ یا مہینے کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔
عموماً پکسل سیریز کے فونز اکتوبر میں متعارف کرائے جاتے ہیں اور پکسل سکس سیریز کے بارے میں بھی یہی خیال کیا جارہا تھا مگر ایک نئی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل کی جانب سے پکسل سکس اور 6 پرو کو توقع سے بہت پہلے متعارف کرایا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ صارفین بڑی بے چینی سے گوگل کے نئے فونز کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس انتظار کی بڑی وجہ ڈیوائسز کا نیا ڈیزائن اور کمپنی کا اپنا تیار کردہ ٹینسر پراسیسر ہے ۔اس خبر کے مطابق پکسل سکس سیریز کے فونز13 ستمبر کو پیش کیے جائیں گے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو گوگل کا ایونٹ ایپل کے نئے آئی فونز سے ایک دن پہلے ہوگا۔
اس سال گوگل کے نئے فونز کا انتظار کافی شدت سے کیا جارہا ہے جس کی وجہ ڈیوائسز کا نیا ڈیزائن اور کمپنی کا اپنا تیار کردہ ٹینسر پراسیسر ہے۔یہ نیا پراسیسر اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا جبکہ فونز کے کیمرا سیٹ اپ میں ایک نیا کیمرا اور ایک ٹیلی فوٹو لینس موجود ہوگا جو 5 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرے گا۔
اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ہر سال نئے پکسل فونز ہی اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرانے کا ذریعہ بھی ہوتے ہیں تو اس بار اینڈرائیڈ 12 پکسل سکس سیریز کا حصہ ہوگا۔گوگل کے ان نئے فونز میں سام سنگ کا 5 جی موڈیم استعمال کیا جائے گا اور اس طرح جنوبی کورین کمپنی پہلی بار اس شعبے کے لیے امریکی مارکیٹ میں بھی قدم رکھے گی جہاں ابھی کوالکوم کا غلبہ ہے۔
گوگل کے نئے پراسیسر ٹینسر کو بھی سام سنگ ہی تیار کررہی ہے۔ اس سے قبل لیکس میں پکسل سیریز کے نئے فونز کی بیشتر تفصیلات بھی سامنے آچکی ہیں۔اس بار کے فونز میں سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں ایک نمایاں بہتری بیٹری کے حجم میں آئے گی۔ پکسل 6 میں 4614 ایم اے ایچ جبکہ پرو ماڈل میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دیئے جانے کا امکان ہے۔
گوگل پکسل 6 میں 6.4 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ہوگا جبکہ بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا جو 50 میگا پکسل مین اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمروں پر مشتمل ہوگا۔8جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن پکسل 6 کا حصہ ہوں گے۔ اس کے مقابلے میں پکسل 6 پرو میں 6.71 انچ کا بڑا ڈسپلے ہوگا جس کے فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرا ہوگا۔
بیک پر 50 میگا پکسل مین، 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ ہوگا۔ فون کے اندر12 جی بی ریم ہوگی جبکہ 128، 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے جائیں گے۔دونوں فونز اینڈرائیڈ12 سے لیس اولین فونز بھی ہوں گے اور گوگل نے وعدہ کیا ہے کہ کم از کم 5 سال تک سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ اقوام متحدہ میں ‘ٹرپل اسبوٹیج’ کی تحقیقات کے خواہاں
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر
ستمبر
کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملے، 4 اہلکار شہید
?️ 1 جون 2021کوئٹہ (سچ خبریں)کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دو مختلف
جون
علاقائی ممالک کے ساتھ ایران کے بحری اتحاد پر امریکہ کی تشویش
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:ایران اور مغربی ایشیائی خطے کے ممالک کے درمیان بحری اتحاد
جون
صیہونی حکومت بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا شکار
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی فوج پر
اکتوبر
اسرائیل نے اپنی موت کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کر دیے ہیں: صہیونی ماہر
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار نےصیہونی حکومت اور اس کی فوج کی غلط
فروری
اداکارہ انعمتہ قریشی کے سسرالیوں پر ناروا سلوک کے الزامات
?️ 31 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) سنو چندا، گھمنڈی، دل گمشدہ، نور جہاں، بیچاری مہر
مئی
ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ
جولائی
سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو گزشتہ
اکتوبر