?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ کپل شرما نے انہیں خود بتایا تھا کہ انہوں نے کامیڈی نسیم وکی سے سیکھی تھی۔
یاد رہے کہ کپل شرما بھارت کے مقبول اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ٹی وی میزبان ہیں، ان کا کامیڈی پروگرام ’کپل شرما شو‘ بھارت سمیت مختلف ممالک میں بے حد مقبول ہے۔
دوسری جانب نسیم وکی پاکستانی اسٹیج کے ایک معروف مزاحیہ اداکار، ہدایت کار اور ڈراما نگار ہیں، وہ مختلف ٹی وی چینلز کے ٹی وی پروگرامز میں مزاحیہ سیگمنٹ کرتے نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں علی ظفر نے سما ٹی وی کے عید شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب وہ کامیڈی پروگرام کپل شرما شو میں شرکت کرنے کے لیے گئے تو کپل شرما نے انہیں بیک اسٹیج میں بتایا کہ انہوں نے کامیڈی نسیم وکی سے سیکھی تھی۔
تاہم علی ظفر نے اس ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نسیم وکی نے ایک پاڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے کپل شرما سے اپنی پہلی ملاقات سمیت ان کے شو اور اس میں کام کرنے والے اداکاروں کو سراہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کپل میرا چھوٹا بھائی ہے، جب وہ میرے پاس آیا تو اس نے مجھے کھانے کی دعوت دی، ، اس ملاقات میں کپل نے کہا تھا کہ میں آپ کے درشن کرنے آیا ہوں’۔
نسیم وکی کا کہنا تھا کہ بھارتی انڈسٹری پاکستان سے بہت آگے ہے، ہمارے ملک میں 100 ہیرو، ہیروئنز نہیں ہیں، نہ ہی اتنے ڈائریکٹرز ہیں، نہ ہی ہمارے ملک میں اتنی فلمیں بنتی ہیں کہ ان کی پروموشن کے لیے اداکار ش و میں آئیں۔
کامیڈین نے کہا کہ کپل بہت باصلاحیت اور ذہین ہے اور بھارتی مواد ہم سے کہیں زیادہ بہترین ہے۔


مشہور خبریں۔
خون سے لکھی ہوئی سچائیاں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بہت سارے ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ اپنے آغاز سے
جولائی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف سے وقت مانگیں گے، مفتاح اسمٰعیل
?️ 23 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے
مئی
یہ غزہ ہے جو اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا رہا ہے:صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 30 جولائی 2025یہ غزہ ہے جو اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا رہا
جولائی
ایران کا معاملہ برسلز اجلاس کے ایجنڈے میں شامل
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے
جولائی
ٹیکس چورکسی رعایت کے مستحق نہیں، مؤثر قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس
مئی
شیخ رشید کا عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں کرنے والوں کو سخت پیغام
?️ 2 جولائی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی ریلی کے راستے میں عمران خان مخالف بینرز آویزاں
جولائی
یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں:عراق
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ نے یمن میں جنگ کے خاتمے میں مدد
اکتوبر
الزام تراشی جاری رہی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں: جنرل فیض حمید
?️ 16 جولائی 2021تاشقند (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید
جولائی