اگر حکومت اسمبلیاں توڑکر فوری الیکشن کرانا چاہے تو ہی بات کریں، عمران خان کی ہدایت

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے کے ایک ہی روز بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں۔

انہوں نے یہ بیان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دیا۔

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدی کی موجودگی میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان دونوں کو کہہ رہا ہوں کہ اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر-اکتوبر (میں الیکشن) کی بات کرتے ہیں تو بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جماعت کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

مزید بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈرٹی ہیری نے مجھے دو بار قتل کرانے کی کوشش کی، میں اگر ڈرٹی ہیری پر بات کرتا ہوں تو مجھ پر مقدمات بنا دیے جاتے ہیں۔

قبل ازیں عمران خان عدالت پہنچے تو صحافیوں نے ان سے ’چوروں‘ کے ساتھ مذاکرات کرنے جیسے سوالات کی بوچھاڑ کردی، تاہم وہ سوالات کے جواب دیے بغیر دفتر میں داخل ہوگئے۔

بعد ازاں غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم قانون پر چل رہے ہیں، وہ قانون شکنی کر رہے ہیں، مذاکرات ایک جیسے لوگ کرتے ہیں، وہ اور ہم ایک جیسے نہیں، یہ آئین پر نہیں چلتے۔

سابق وزیراعظم نے موجودہ حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تو آئین ختم کر دیا جبکہ ہم نے آئین پر اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کیا، پارلیمنٹ نہیں آئین سپریم ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا شکریہ، جنہوں نے ان (لوگوں) کو ہم پر مسلط کیا، باجوہ خود کہتا ہے کہ عمران خان خطرناک ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب میں انتخابات کے لیے سپریم کورٹ کی بتائی ہوئی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر 14 مئی کی تاریخ گزر گئی تو آئین ٹوٹ جائے گا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ روز ہوا تھا جس میں فریقین نے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اندرونی ذرائع نے ڈان کو بتایا تھا کہ پی ٹی آئی نے میٹنگ کے دوران تین اہم مطالبات پیش کیے جو درج ذیل ہیں:

جولائی میں عام انتخابات کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے مئی میں قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں۔

اگر حکومت پنجاب میں انتخابات کے لیے 14 مئی کی تاریخ سے آگے جانا چاہتی ہے تو انتخابات کو 90 دن سے زیادہ مؤخر کرنے کے لیے ایک بار کی رعایت کے لیے آئینی ترمیم منظور کرائی جائے۔

اسپیکرپی ٹی آئی کے اراکین کے استعفوں کی منظوری کا حکم واپس لیں تاکہ ان کی قومی اسمبلی میں واپسی ہوسکے۔

اتحادی حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر تجارت نوید قمر، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی مذاکرات میں شریک تھے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئے، فریقین کے درمیان مذاکرات شروع ہونے سے قبل حکومتی اور تحریک انصاف کی کمیٹی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں مشاورت بھی کی تھی۔

مشہور خبریں۔

ہم نے نئے خفیہ ہتھیار حاصل کر لیے ہیں: کیم جونگ اُن

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اُن نے اعلان کیا ہے

زیادہ جانور پالنے کی بجائے بچہ گود لے لیں، وہ کم از کم سلام تو کریگا: بشریٰ انصاری

?️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے

فلسطین پر آسٹریلیا کے فیصلے کا خیر مقدم

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں آسٹریلیا کے وزیر

مہاتیر محمد: امریکہ نے غزہ میں مخالفین کو نسل کشی کی دھمکی دی ہے

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نے غزہ پر صیہونی حکومت

 غزہ کی جنگ نے اسرائیل کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا

?️ 6 ستمبر 2025 غزہ کی جنگ نے اسرائیل کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا

وزیراعظم ویکسین لگنےسےپہلےکورونامیں مبتلا ہو چکے تھے: اسدعمر

?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این

اسلامی ممالک اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی بنائیں :چوہدری سرور

?️ 16 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ

جن مقدمات میں قانون چیلنج ہوا ہے، ان کی الگ کیٹیگری بنانے کی ہدایت جاری کردیں، نامزد چیف جسٹس

?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے