کپل شرما نے مجھے بتایا کہ انہوں نے کامیڈی نسیم وکی سے سیکھی تھی، علی ظفر کا دعویٰ

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ کپل شرما نے انہیں خود بتایا تھا کہ انہوں نے کامیڈی نسیم وکی سے سیکھی تھی۔

یاد رہے کہ کپل شرما بھارت کے مقبول اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ٹی وی میزبان ہیں، ان کا کامیڈی پروگرام ’کپل شرما شو‘ بھارت سمیت مختلف ممالک میں بے حد مقبول ہے۔

دوسری جانب نسیم وکی پاکستانی اسٹیج کے ایک معروف مزاحیہ اداکار، ہدایت کار اور ڈراما نگار ہیں، وہ مختلف ٹی وی چینلز کے ٹی وی پروگرامز میں مزاحیہ سیگمنٹ کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں علی ظفر نے سما ٹی وی کے عید شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب وہ کامیڈی پروگرام کپل شرما شو میں شرکت کرنے کے لیے گئے تو کپل شرما نے انہیں بیک اسٹیج میں بتایا کہ انہوں نے کامیڈی نسیم وکی سے سیکھی تھی۔

تاہم علی ظفر نے اس ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نسیم وکی نے ایک پاڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے کپل شرما سے اپنی پہلی ملاقات سمیت ان کے شو اور اس میں کام کرنے والے اداکاروں کو سراہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کپل میرا چھوٹا بھائی ہے، جب وہ میرے پاس آیا تو اس نے مجھے کھانے کی دعوت دی، ، اس ملاقات میں کپل نے کہا تھا کہ میں آپ کے درشن کرنے آیا ہوں’۔

نسیم وکی کا کہنا تھا کہ بھارتی انڈسٹری پاکستان سے بہت آگے ہے، ہمارے ملک میں 100 ہیرو، ہیروئنز نہیں ہیں، نہ ہی اتنے ڈائریکٹرز ہیں، نہ ہی ہمارے ملک میں اتنی فلمیں بنتی ہیں کہ ان کی پروموشن کے لیے اداکار ش و میں آئیں۔

کامیڈین نے کہا کہ کپل بہت باصلاحیت اور ذہین ہے اور بھارتی مواد ہم سے کہیں زیادہ بہترین ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف امریکہ کی نئی جارحیت ٹرمپ حکومت کے بحران کی علامت ہے

?️ 11 جون 2026سچ خبریں: برطانیہ کے ایک سیاسی تجزیہ کار اور جنگ مخالف اتحاد

آیت اللہ خامنہ ای کی تقریر پر عالمی میڈیا کا ردعمل

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای کے طلبہ و طالبات سے خطاب کو

بیجنگ ایران کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے: چینی سفیر

?️ 18 اگست 2026سچ خبریں: جمہوریہ خلق چین کے سفیر ایران زونگ پی وو نے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں تحریک انصاف سزا یافتہ 4 کارکنوں کوبری کردیا

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے

سوڈان کے منظر نامے سے تل ابیب کی حکمت عملی؛ مغربی ایشیا کی نئی ترتیب کو توڑنا!

?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:ایک سیاسی تجزیہ نگار نے مغرب سے مشرق میں اقتدار کی

چاک شومر کی ٹرمپ کی فوجی مہم جوئی اور امریکی معاشی بحران پر سخت تنقید 

?️ 21 اگست 2026سچ خبریں: چاک شومر، ڈیموکریٹک اقلیتی رہنما برائے امریکی سینیٹ، نے اپنے

پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد پہلی فلائٹ 10 جنوری کو روانہ ہوگی

?️ 7 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں

یمن کے تنازع کے درمیان مصر اور سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

?️ 28 اکتوبر 2026سچ خبریں: مصر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے