صبا قمرنیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کےلئےپر امید

?️

کراچی (سچ خبریں) اداکارہ صبا قمرنیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کے لئے پر امید ہیں اور ان  کا ماننا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو آج نیوزی لینڈ سے میچ میں ہر حال میں کامیابی سمیٹنی چاہیے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج شام سات بجے ایک دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان سے اچانک سیریز منسوخ کر کے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔اب آج  نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے شام 7 بجے  ٹاکرا ہوگا۔

میچ سے کئی گھنٹے قبل ہی صبا قمر نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میچ کا دن ہے ، انشاءاللہ آج بھی ہم کامیابی سمیٹ لیں گے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم آج اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مد مقابل ہوگی، بابر الیون یہ میچ بھی جیتنے کے لئے پرامید ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 7 بجے شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست اور مشن ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کرنے والی پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔

مشہور خبریں۔

’عمران خان کا مکمل اعتماد کا اظہار‘ حماد اظہر کا پی ٹی آئی عہدوں سے استعفیٰ نہ منظور

?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حماد

علی پور پورا ڈوب گیا، بہت نقصان ہوا، پورا کریں گے۔ مریم اورنگزیب

?️ 14 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر

فلسطینی عہدیدار: سعودی عرب فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے اہم اقدامات کرے گا

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ

امریکہ اور مغرب کی غنڈہ گردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای

یمن میں افریقی تارکین وطن کا مرکز جان بوجھ کر بمباری کا نشانہ بنا

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: بمب ختم کرنے کے ماہرین نے ویب سائٹ ڈراپ سائٹ

یمنی میزائل کتنی دیر میں نشانے تک پہنچ جاتے ہیں؟ امریکی کمانڈر کی زبانی

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر نے یمنی

ایران کے جوابی ردعمل کے انتظارمیں تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کا زوال

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ نے اطلاع دی ہے کہ شیکل

ہندوستان میں صیہونی سفارتخانہ کے قریب دھماکہ؛جیش الہند نے ذمہ داری قبول کر لی

?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مقامی بھارتی میڈیا نے ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے