وزیراعظم رمضان پیکیج ،40لاکھ گھرانوں کو 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے. ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے اسلام آباد میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک اس ناسور کو دفن نہیں کر دیتے.

وزیراعظم نے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق کی شہادت اور دیگر پاکستانیوں کی شہادت المناک واقعہ ہے، یہ قدیم جامعہ ہے، جہاں اسلامی و عصری تعلیم فراہم کی جاتی ہے، یہ سچے پاکستانی ہیں، اس واقعے پر قوم افسردہ ہے، ہم اس دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، امید ہے خیبرپختونخوا حکومت ان قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے گی.

انہوں نے کہا کہ 2018 میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا، اس امن کے لیے 80 ہزار پاکستانیوں نے جانوں کی قربانیاں دیں، امن لانے کے لیے افواج پاکستان کے افسران و جوانوں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، تاہم ایک بار پھر دہشت گردی سر اٹھاچکی ہے، اس کی وجوہات ہم سب جانتے ہیں، لیکن اس وقت میں اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا.

شہباز شریف نے کہا کہ اربوں اور کھربوں روپے کے محصولات جو ریاست پاکستان نے وصول کرنے ہیں، وہ مختلف عدالتوں اور فورمز پر زیر التوا ہیں، 2022 اور 2023 میں ڈالر آسمانوں سے باتیں کر رہا تھا، اس وقت بینکوں نے ونڈفال پرافٹ بنایا، ہم نے ان پر ونڈفال ٹیکس لگایا، لیکن ان بینکوں نے اسٹے آرڈرز لے لیے انہوں نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ کے جج نے ایک اسٹے آرڈر ختم کیا تو گورنر اسٹیٹ بینک ایک ہی دن میں 23 ارب روپے بینکوں سے نکال کر خزانے میں لے آئے، یہ ابھی صرف ابتدا ہے ہم اربوں روپے منافع بنانے والے بینکوں سے نکلوائیں گے.

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال 20 ارب روپے کی خطیر رقم رمضان پیکیج کے لیے مختص کی گئی ہے، جس کے ذریعے 40 لاکھ پاکستانی خاندان مستفید ہوں گے، پچھلے سال یہ رقم 7 ارب روپے تھی اس بار تقریبا رقم میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے وزیراعظم نے کہا کہ رمضان پیکیج پورے پاکستان کے لیے بلاتفریق متعارف کروایا گیا ہے کراچی سے گلگت تک تمام صوبوں کے شہروں، آزاد جموں و کشمیر کے مستحق خاندانوں کو اس پیکیج میں شامل کیا گیا ہے اس پیکیج کو شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا، ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں میں ان تمام اداروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے محنت کرکے رمضان پیکیج مستحق لوگوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا.

انہوں نے کہا کہ ہم یوٹیلیٹی اسٹورز سے جان چھڑوا رہے ہیں انہیں بہتر بناکر ان کی نجکاری کی جائے گی اس سال رمضان پیکیج کے لیے لائنیں نہیں لگیں گی بلکہ با عزت طور پر لوگوں کو ڈیجیٹل والٹ سے ریلیف مل جائے گا یوٹیلیٹی اسٹورز میں بدترین کرپشن کی جاتی تھی اب نظام بن چکا ہے اس رمضان پیکیج کی نگرانی بھی کی جائے گی .

مشہور خبریں۔

مصر کی فلسطینیوں کے ساتھ غداری کا سلسلہ جاری

?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی ظالمانہ ناکہ بندی میں اضافے کے

پاکستان میں بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے محروم ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں فنانشل سروسز کی رپورٹ جاری

?️ 25 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایک بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے

فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ظاہر کرتا ہے۔ اسحاق ڈار

?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فلسطین اور

ایک اہم صیہونی یونیورسٹی میں آتشزدگی

?️ 3 مئی 2021سچ خبریں:میڈیا نے صیہونی حکومت کی عبرانی زبان کی سب سے اہم

ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر بائیڈن کی جگہ ہیرس اہم انتخاب

?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: ایک نئے سروے کے مطابق اگر امریکی صدر جو بائیڈن

روپیہ مستحکم ،ڈالر کی تنزلی جاری

?️ 11 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ ماہ ریکارڈ پست ترین سطح پر

بغداد میں امریکی صحافی اغوا

?️ 1 اپریل 2026سچ خبریں:عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک امریکی صحافی کے اغوا کے

یمنی وزارت خارجہ اور اقوام متحدہ کے ایلچی کے درمیان مذاکرات

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن میں حالیہ تبدیلیوں، بالخصوص مشکوک ریاض کی تحریکوں کے پس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے