?️
کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے ماڈل و اداکار خاقان شاہنواز نے خود کو بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے کے کردار کے لیے فٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے اچھے بیٹے بن سکتے ہیں۔
خاقان شاہنواز نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ان کی پیدائش سیال کوٹ میں ہوئی تھی اور انہوں نے بورڈنگ اسکول سے تعلیم حاصل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ زمانہ طالب علمی میں تقاریر کے مقابلوں میں حصہ لیتے تھے، اس کے بعد انہوں نے وکالت کی تعلیم حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا پر کانٹینٹ کریئیٹرز کے طور پر کام شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ چھوٹے شہروں میں کیریئر کاؤنسلنگ نہیں ہوتی، اس لیے انہیں بھی اپنے کیریئر کے حوالے سے کوئی سمجھ نہیں تھی، اسی وجہ سے ہی انہوں نے مختلف کام کیے۔
خاقان شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے شہروں میں کسی حد تک کیریئر کاؤنسلنگ ہوتی ہے، چھوٹے شہروں میں اس کا کوئی تصور نہیں، اس لیے بچوں کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ٹیلی وژن پر آنے کے بعد شہرت ملی اور لوگوں نے انہیں پہچاننا شروع کیا۔
خاقان شاہنواز نے ایک مداح خاتون کا قصہ بتایا کہ انہیں رضا سموں کی شادی پر ایک خاتون ملیں جو ان کے کسی ڈرامے سے شدید متاثر تھیں اور ان کے سامنے رونے لگیں۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون نے انہیں کہا کہ ان کے ساتھ لڑکی غلط کام کر رہی ہیں، وہ اچھے بچے ہیں، لڑکی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے اور پھر خاتون رونے لگیں۔
خاقان شاہنواز کا کہنا تھا کہ خاتون سمجھ رہی تھیں کہ ان کے ساتھ جو ڈرامے میں ہو رہا ہے، وہ حقیقت ہے، اس لیے وہ ان کے سامنے رونے بھی لگیں۔
پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں خاقان شاہنواز کا کہنا تھا کہ بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور عمر میں ان سے کافی بڑی ہیں، اس لیے وہ ان کے ساتھ بیٹے کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
خاقان شاہنواز نے کہا کہ وہ کسی بھی فلم یا ڈرامے میں کرینہ کپور کے بیٹے کا کردار خوب نبھا سکیں گے، کیوں کہ اداکارہ عمر میں ان سے بڑی ہیں، ان کی عمروں میں بہت زیادہ فرق ہے، اس لیے وہ ان کے بیٹے ہی بن سکیں گے۔
مشہور خبریں۔
ایک نہتے انسان کا ٹینک کے ساتھ مقابلہ؛ دنیا کی انوکھی تصویر
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی غزہ پر جارحیت کے 440 سے زائد دن
دسمبر
اسرائیل کے سیکورٹی سسٹم کے دل میں ایران کا تیر/ ہم ویزمین کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: جنوبی تل ابیب میں واقع ویزمین سائنٹیفک اینڈ ریسرچ سینٹر
جون
اب تک کی معلومات بظاہر یہ ہیں کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا،وزیر داخلہ
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے
نومبر
امریکی کیمیائی ہتھیار انسانیت کے لیے حقیقی خطرہ ہیں: ماسکو
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے امریکی محکمہ خارجہ کے
اپریل
جنوبی کوریا تل ابیب کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کا خواہاں
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ جنوبی کوریا کی
ستمبر
اسٹاک ایکسچینج میں 6 سال بعد 51 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
?️ 23 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے 6 سال بعد 50 ہزار کی حد
اکتوبر
عمران خان ایک ارب ڈالرز کا پٹرول ہر مہینے مفت بانٹتا رہا
?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے
نومبر
یمنی فوج کی سعودی عرب کو خطرناک دھمکی
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاکہ ہم سعودی عرب پر
مارچ