کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور پاکستان فلم اندسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا نے ٹک ٹاک کی وجہ سے مرنے والی تمام خبروں کوجھوٹ قرار دے دیا ان کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کے اپنے قوانین ہیں جن کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی لہذا یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں کہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے کوئی مرگیا۔
سوشل میڈیا پر جنت مرزا کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جو جیو نیوز کے پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ کی ہے اور وہ میزبان سہیل وڑائچ کو انٹرویو دے رہی ہیں۔جنت مرزا نے اپنے انٹرویو کے دوران ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی اپنی ایس او پیز ہیں، جن کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی۔‘
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ’ہم ٹک ٹاک میں کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں دِکھا سکتے اور اگر کوئی ایسا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ٹک ٹاک کی جانب سے اُس کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی جاتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ’اکثر یہ خبریں سُننے کو ملتی ہیں کہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے کوئی شخص ٹرین کی نیچے آگیا یا پھر کسی نے ٹک ٹاک بنانے کے دوران غلطی سے خود کو گولی مار دی، یہ سب جھوٹ ہوتا ہے۔
جنت مرزا نے کہا کہ ’یہ جھوٹی خبریں ہوتی ہیں کیونکہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے کوئی بھی ایسے نہیں مر سکتا۔ایک سوال کے جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ ’ٹک ٹاک پر پابندی لگانا بہت غلط ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ناصرف ہماری محنت ضائع ہوتی ہے بلکہ ہزاروں لوگوں کا روزگار بھی بند ہوجاتا ہے۔‘
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’اس پلیٹ فارم کی وجہ سے کئی گھروں کے روزگار چل رہے ہیں اور جب اس پر پابندی لگا دی جاتی ہے تو ہزاروں کی تعداد میں افراد بےروزگار ہوجاتے ہیں۔جنت مرزا نے کہا کہ ’جس طرح ایک حادثے کی وجہ سے پوری سڑک بند نہیں کی جاتی، بالکل اسی طرح کسی ایک ویڈیو کی وجہ سے ٹک ٹاک پر بھی پابندی نہیں لگانی چاہیے۔‘
واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 15 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 15 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
کراچی کو صاف کرنا وزیر اعظم کا کام نہیں:فواد چوہدری
اپریل
شام کے متعدد علاقوں کو داعش سے آزاد کروانے والے ایرانی کمانڈر کا انتقال
اپریل
پاکستان نے طالبان میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا
جون
ریاض میں امریکی اور سعودی فوجی کمانڈروں کی مشاورت
اپریل
اسرائیل سعودی عرب کو لیزر ڈیفنس سسٹم سے لیس کرنے کا خواہاں
جون
راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی:وزیر اعظم
فروری
امریکہ کا یمن پر حملہ
جنوری
صہیونی فوج کی آپسی جھڑپیں؛ 8 اہلکار زخمی
اکتوبر