?️
راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے عالمی فن ٹیک کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز یکری وٹکوف نے کی، ملاقات پاکستان میں ابھرتی ہوئی معاشی صورتحال میں بین الاقوامی نجی سرمایہ کارگروپوں کی بڑھتی دلچسپی کی عکاس ہے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ملاقات پاکستان کی فن ٹیک صلاحیت میں عالمی اعتماد میں اضافے کا واضح اشارہ ہے، اس موقع پر کراس بارڈر ڈیجیٹل فنانس، جدید مالیاتی نظام اورمالی شمولیت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
زیکری وٹکوف نے پاکستان میں موجود بے پناہ اقتصادی امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک ڈیجیٹل فنانس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور قومی ترقی کو مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور ادارے جدید ٹیکنالوجی اور عالمی شراکت داری کے ذریعے معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے بھرپور اقدامات جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
شام کی سرزمین میں صیہونیوں کی آزادانہ دخل اندازی بڑگتی ہوئی
?️ 6 جولائی 2026سچ خبریں:عبرانی میڈیا ذرائع بشمول کان نیٹ ورک نے رپورٹ دی ہے
جولائی
اسرائیل میں ایران جنگ سے متعلق جھوٹے دعوؤں پر بڑا تنازع، صحافی کے انکشافات سے بحران
?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں:صہیونی صحافی کے انکشافات کے بعد اسرائیل میں ایران جنگ سے
اپریل
ایرانی وفد اسلام آباد مذاکرات کے بعد تہران روانہ، اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل نے الوداع کیا
?️ 12 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت
اپریل
تل ابیب کی حمایت سے مقبوضہ علاقوں میں امریکی سفیر پر تنازع
?️ 23 فروری 2026سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں امریکی سفیر کے "مشرق وسطیٰ کے بڑے
فروری
ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ میں حکمت عملی
?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، جہاں مختلف ممالک
ستمبر
روسی فوج نےیوکرین کی توانائی تنصیبات اور ڈرون گوداموں کو نشانہ بنایا
?️ 1 نومبر 2026سچ خبریں: روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ روسی فوج
نومبر
جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثوں کی کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں: قطر
?️ 29 اپریل 2026 سچ خبریں: قطر کی اقوام متحدہ میں نمائندے، علیاء بنت احمد بن
اپریل
امریکہ کا ایران کے ہاتھوں دو MQ-1 ڈرون گرانے کا اعتراف
?️ 18 ستمبر 2026سچ خبریں: سی بی ایس نیٹ ورک نے امریکی حکام کے حوالے
ستمبر