جسامت پر طعنے ملنے کے بعد ٹی وی پر کام نہ کرنے کا سوچا تھا، صنم جنگ

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے کہا ہے کہ اپنے ہاں بچے کی پیدائش کے وقت وزن بڑھنے کے بعد انہیں جسامت کے اتنے طعنے دیے گئے کہ انہوں نے ٹی وی پر کام نہ کرنے کا عہد کرلیا تھا۔

’فوچیا میگزین‘ سے بات کرتے ہوئے صنم جنگ نے بتایا کہ خواتین کو جسامت کا تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ فیشن ہاؤسز کے پاس بھی فربہ خواتین کے لیے کوئی دیدہ زیب لباس نہیں ہوتا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ جب بچے کی پیدائش کے بعد ان کا بھی وزن بڑھا تو فیشن ڈیزائنرز کے پاس ان کے سائز کا لباس نہیں تھا۔

اداکارہ و میزبان کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش کے وقت ان کا وزن بڑھا تو سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی جسامت پر فقرے کسے، جس وجہ سے ان کی ذہنی صحت مزید متاثر ہوئی۔

میزبان کے مطابق اس وقت وہ پہلے ہی بچے کی پیدائش کے باعث ڈپریشن کا شکار تھیں اور لوگوں نے ان کی جسامت پر باتیں کرکے انہیں مزید پریشان کردیا۔

صنم جنگ نے بتایا کہ لوگوں کی تنقید کے بعد انہوں نے ٹی وی پر کام نہ کرنے کا عہد کرلیا تھا لیکن پھر انہیں شوہر نے ہمت دی اور کہا کہ وہ لوگوں کی باتوں کی طرف دھیان نہ دیں۔

میزبان نے انکشاف کیا کہ لوگوں کی تنقید کے بعد جب انہوں نے دوبارہ مارننگ شو کرنا شروع کیا تو وہ اپنے وزن کی وجہ سے اتنی خوفزدہ تھیں کہ پروگرام کے دوران خود کے آگے کرسیاں رکھ دیتی تھیں تاکہ ان کا پیٹ اور آدھا جسم نظر نہ آئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ ’پیاری مونا‘ نامی ڈرامے میں فربہ لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے اضافی وزن رکھنے والی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ڈرامے کے لیے اپنا وزن پانچ کلو بڑھایا جب کہ شوٹنگ کے دوران انہوں نے جسم کو موٹا دکھانے والے لباس کا استعمال کیا۔

صنم جنگ کا کہنا تھا کہ معاشرے کے عام افراد کا خیال ہوتا ہے کہ پتلی لڑکی خوبصورت ہوتی ہے اور شوبز میں بھی یہی سمجھا جاتا ہے کہ کم وزن والی لڑکی ہی ہیروئن ہوتی ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ جس طرح دنیا میں ہر طرح کی جسامت رکھنے والے لوگ ہیں، اسی طرح تمام جسامت کی حامل لڑکیاں بھی ہیروئن ہوتی ہیں اور وہ خوبصورت بھی ہوتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

سندھ بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

?️ 22 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)عدالت عظمیٰ نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں حلقہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو کرانے کی منظوری دے دی

?️ 3 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی

کیا اردگان ترکی میں صدر رہیں گے؟

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں انتخابات پر بحث ایک بار پھر گرم

اقلیتوں کی طرف اٹھنے والی ہر نظر کو آہنی ہاتھوں سے روکوں گی، مریم نواز

?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے

وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے

?️ 24 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اٹلی پہنچ گئے۔ وزیر

سعدالحریری لبنانی صدر کے درمیان کس بات پر اختلاف ہے؛اہم وزارتوں کے کوٹے

?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اسڑاٹیجسٹ کا کہنا ہے کہ سعد الحریری آئین کو

گوگل کروم پر بھی فروخت کی تلوار لٹکنے لگی، یاہو اور اوپن اے آئی خریدنے کو تیار

?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ براؤزر گوگل کروم پر بھی فروخت کی تلوار

برطانوی پولیس بھی مشہور امریکی جنسی مجرم کے معاملے پر کھل کر سامنے آئی

?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:بدنام زمان امریکی مجرم جنسی اور انسانی سمگلر جیفری ایپسٹین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے