بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کو اہم قرار دینے پر حرا خان کی صبا فیصل پرکڑی تنقید

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹے اہم ہونے کے بیان پر اداکارہ حرا خان نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

حرا خان نے انسٹاگرام پر صبا فیصل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے بیان کو بے وقوفانہ قرار دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ ایک ایسے ملک میں جہاں بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی مار دیا جاتا ہے، جہاں خواتین کو پہلے ہی بوجھ سمجھا جاتا ہے، صبا فیصل جیسی نامور شخصیت کی جانب سے ایسا بیان بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ صبا فیصل کے کام کی عزت کرتی ہیں لیکن وہ ان کے بیان سے متفق نہیں ہیں۔

حرا خان کی تنقید پر صبا فیصل کی بیٹی اور سابق اداکارہ سعدیہ فیصل نے کہا کہ وہ حرا خان کی اس بات سے حیران ہیں، انہیں اپنی انڈسٹری کے سینئر آرٹسٹ کی قدر کرنی چاہیے، ہر کسی کو بولنے کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرا خان صبا فیصل کی بات نہیں سمجھ پائیں، حرا نے جو بھی کہا کہ اس کا تعلق صبا فیصل کے بیان سے بالکل نہیں ہے۔

بعدازاں اداکارہ صبا فیصل نے بھی حرا کو مخاطب کرتے ہوئے ردعمل دیا، انہوں نے کہا کہ یہ بات کرنے کے لیے ابھی زندگی کا تجربہ لینا بہت ضروری ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل صبا فیصل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹے کو اہم قرار دیا تھا۔

اداکارہ بتاتی ہیں کہ ان کی بہن کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے جب کہ ان کی بہن کی دو ہی بیٹیاں ہیں جو پڑھائی کے سلسلے میں بیرون ملک رہتی ہیں، اس لیے اب ان کی بہن یہاں اکیلی رہتی ہیں اور وہ ہر وقت پریشان رہتی ہیں۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل ان کی بہن کی گاڑی خراب ہوگئی تو انہوں نے انہیں فون کیا اور اپنی پریشان اور ڈپریشن کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اداکارہ کو کہا کہ اگر ان کے بیٹے ہوتے تو ایسا نہ ہوتا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی بہن کے بیٹے ہوتے تو وہ ان کے ساتھ ہوتے یا اگر وہ ساتھ نہ بھی ہوتے تو ان کے ہونے کا احساس بھی ان کی بہن کو پریشانی سے بچاتا۔

صبا فیصل نے مزید کہا کہ جن کی بیٹیاں ہیں وہ شکر ادا کریں لیکن جن کے بیٹے نہیں ہیں وہ یہ نہ کہا کریں کہ وہ بہت خوش ہیں۔

مشہور خبریں۔

یمنی فوج کا مآرب کے ایک اسٹریٹیجک علاقے پر اختیار

🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:  یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی جارح اتحاد سے وابستہ

مشعال ملک کا یاسین ملک کی مسلسل بھوک ہڑتال ، گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

🗓️ 9 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں

حکومت سب کی جان کی حفاظت چاہتی ہے: اسدعمر

🗓️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

متحدہ عرب امارات کے ذریعہ صیہونی حکومت کا مطالبہ مسترد

🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:عبرانی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکومت کی

عمران خان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑا ہوں اور رہوں گا ، عمرا ن خان آخری بال تک لڑیں گے:شیخ رشید احمد

🗓️ 1 اپریل 2022راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں

پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

🗓️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا

پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ

🗓️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا

سندھ: حکومت کا کورونا وائرس سے متعلق  پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

🗓️ 27 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ میں کورونا وائرس  کے کیسز میں اگرچہ کمی ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے