?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ حکام نے مالی سال 23-2022 کے دوران احتجاج کو روکنے اور وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کو محفوظ بنانے کے لیے 72 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ کیے رپورٹ کے مطابق طلال چوہدری نے وقفہ سوالات کے دوران یہ تفصیلات بتائیں ماضی قریب میں اس حوالے سے ہونے والے اخراجات کا موازنہ کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مالی سال 20-2019 میں ریڈ زون کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات پر 15 کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے.
وزیر مملکت نے کہا کہ 20-2019 میں 15 کروڑ 77 لاکھ روپے 21-2020 میں 9 کروڑ 61 لاکھ روپے اور 22-2021 میں 27 کروڑ 79 لاکھ روپے خرچ کیے گئے انہوں نے کہا کہ 24-2023 میں سیکیورٹی کے اخراجات 10 کروڑ روپے رہے. انہوں نے وضاحت کی کہ سیکیورٹی کے اخراجات عام طور پر دو زمروں میں آتے ہیں جن میں سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حمل، خوراک اور رہائش اور سڑکوں کو بلاک کرکے اور غیر قانونی اجتماعات کو روکنے کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کا حصول شامل ہیں.
طلال چوہدری نے کہا کہ 23-2022 میں وفاقی دارالحکومت میں بڑی تعداد میں احتجاج اور دھرنوں کی وجہ سے پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ سیکیورٹی اخراجات ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں قانونی حدود میں رہ کر احتجاج کرتیں تو ان اخراجات سے بچا جا سکتا تھا اور اس کے بجائے عوامی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے گزشتہ پانچ سالوں میں احتجاج کے حوالے سے مجموعی سیکیورٹی اخراجات کے حوالے سے سوال اٹھایا تھا سینیٹر سحر کامران کی جانب سے پوچھے گئے کنٹینرز میں خراب ہونے والی اشیا کے ضائع ہونے سے متعلق ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے خالی کنٹینرز کا انتظام سیکیورٹی مقاصد کے لیے کیا گیا تھا اور متعلقہ کمپنیوں کو اس کی مناسب ادائیگیاں کی گئی تھیں.
تاہم انہوں نے ایک واقعے کا ذکر کیا جہاں ایک بھرا ہوا کنٹینر ٹرک غلطی سے استعمال ہوا تھا جس کی وجہ سے اضافی لاجسٹک مسائل پیدا ہوئے اسلام آباد میں بھکاریوں اور بے گھر آبادی کے بارے میں سوالات کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے تحت متعدد گرفتاریاں کی گئی ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت سے افراد جنہیں حکام نے گرفتار کیا تھا وہ منظم گروہوں کا حصہ تھے لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہیں رہا کیا گیا کیونکہ یہ جرم قابل ضمانت تھا انہوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سخت قوانین لانے کا اشارہ دیا وزیر مملکت کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ میں بین الاقوامی سیکیورٹی خصوصیات موجود ہیں جس کی وجہ سے ان کی جعل سازی ناممکن ہے ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے جبکہ اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے افسران کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے.
پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع زیب جعفر نے ایوان کو بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادر جانے اور آنے والے فلائٹ آپریشن کے آغاز میں ایئر لائن آپریٹرز کو سہولت فراہم کرنے کا عہد کیا ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے حال ہی میں گوادر اور عمان کے درمیان بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کیا ہے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کو ایندھن بھرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے.
ایوان کو بتایا گیا کہ چین کی نامزد ایئرلائنز اور بڑے خلیجی ممالک جیسے کہ متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان نے ٹریفک کے حقوق حاصل کیے ہیں جس کی وجہ سے وہ گوادر آنے اور جانے کے لیے لامحدود تعداد کے حقدار ہیں اس سے بنیادی طور پر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایسی ریاستوں کی نامزد ایئرلائنز گوادر کے لیے اور وہاں سے جانے والی پروازوں کی کوئی بھی تعداد چلا سکتی ہیں جو کہ ہفتہ وار بنیادوں پر پیش کی جا سکتی ہیں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ سکھر کے بیگم نصرت بھٹو ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن اور توسیع منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کا 40 ارب روپے کا ”پی سی ون“ تیار کر لیا گیا ہے.


مشہور خبریں۔
معیشت کے اعتبار سے پاکستان کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔احسن اقبال
?️ 2 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ
جون
27 ویں ترمیم: لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے کون سے ججز کا تبادلہ ہوگا؟ فہرست تیار
?️ 14 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت لاہور ہائیکورٹ کے
نومبر
نیتن یاہو کی گستاخانہ تجویز پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن
فروری
روس اور چین کے درمیان فوجی تعاون مضبوط ہو رہا ہے: پیوٹن
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن
دسمبر
صیہونی حکومت کے علاقائی توازن کی تبدیلی کے خواب چکناچور
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے علاقائی توازن کی تبدیلی کے خواب ناکام،
مئی
کیا صیہونی غزہ جنگ جیت سکیں گے؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے رفح شہر پر حملے کی ضرورت
اپریل
’زہریلی چھپکلی‘ حرا مانی کا کنگنا رناوٹ کو کرارا جواب
?️ 11 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حرا مانی نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ کو
مئی
بھارتی فوج کے ہاتھوںایک مہینے میں 20 کشمیری شہید
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:صرف نومبر کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں
دسمبر