🗓️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول ڈرامے ’بسمل‘ میں امیر کاروباری شخص کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی سویرا ندیم کی جانب سے ڈرامے میں خود کو امیر دکھائے جانے پر کیا گیا تبصرہ وائرل ہوگیا۔
سویرا ندیم کچھ عرصہ قبل حریم فاروق سمیت ڈرامے کی دوسری کاسٹ کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے ڈرامے کی کہانی اور کرداروں پر کھل کر بات کی تھی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ ’بسمل‘ ڈرامے میں انہیں ان کی سوچ سے بھی زیادہ امیر دکھایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں تو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اتنے امیر لوگ کیسے ہوتے ہیں اور ڈرامے میں انہیں اس قدر امیر دکھایا گیا۔
سویرا ندیم نے ہسنتے ہوئے کہا کہ انہیں، ان کے شوہر اور بیٹے کو ڈرامے میں بہت زیادہ امیر دکھایا گیا۔
خیال رہے کہ سویرا ندیم نے ’بسمل‘ میں امیر کاروباری شخص نعمان اعجاز کی پہلی اور بڑی اہلیہ کا کردار ادا کیا۔
ڈرامے میں ان کے گھر اور شوہر کے دفتر میں ملازمت کرنے کے لیے آنے والی نوجوان لڑکی حریم فاروق پیسوں کی لالچ میں آکر خود سے زائد العمر شخص نعمان اعجاز کو محبت میں پھنسا کر ان سے شادی کرلیتی ہیں۔
ڈرامے میں نعمان اعجاز کو بہت زیادہ امیر دکھایا گیا ہے جب کہ سویرا ندیم بطور کاروباری شخص کی اہلیہ بھی بہت امیر دکھائی گئی ہیں۔
ڈرامے کو کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی سراہا گیا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور برطانیہ یمن کی سرزمین چھوڑ دیں:یمنی فوج
🗓️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا
مارچ
وزیراعظم کو کیا پڑی ہے کہ وہ ججز کی سلیکشن خود کریں گے
🗓️ 22 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کیا پڑی
ستمبر
ایران پر عائد پابندیوں کا پڑوسی ممالک پر اثر
🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: مغرب اور امریکہ کے دوہرے رویے پر تنقید کرتے ہوئے
اکتوبر
سیاستدانوں کے خواتین کے خلاف نازیبا زبان پر قومی کمیشن برائے وقار نسواں کا اظہار مذمت
🗓️ 13 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس
نومبر
سندھ کابینہ نے5 سالہ سندھ ہیومن رائٹس پالیسی کی منظوری دے دی
🗓️ 3 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبائی کابینہ نے 5 سال کے لیے سندھ ہیومن
اگست
یوکرین روس کے ہاتھوں شکست کھا جائے گا:امریکی تاجر
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی تاجر ایلون ماسک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ
اکتوبر
نیتن یاہو نے اپنے وزیر جنگ پر امریکہ جانے پر پابندی لگائی
🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ
مئی
الجزیرہ کے مجری کا اکاؤنٹ بلاک، وجہ؟
🗓️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ مجری تامر المسحال کے
ستمبر