اذان سمیع خان اور صنم سعید کا ’ہم دم‘ ریلیز

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار اذان سمیع خان کا نیا گانا ’ہم دم‘ ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا، جسے دیکھنے کے بعد شائقین نے گلوکار کی تعریفیں کیں۔

ریلیز کیے گئے گانے میں پاکستانی سینما کے کلاسک دور یعنی 1970 کا زمانہ دکھایا گیا ہے۔

گانے میں صنم سعید کو 1970 کے زمانے کی سپر اسٹار اداکارہ کے طور پر دکھایا گیا ہے جب کہ اذان سمیع کو ان کی محبت میں مبتلا دکھایا گیا ہے۔

گانے کی جاری کی گئی ویڈیو میں صنم سعید کی فلم ’ہم دم‘ کے پریمیئر کو دکھایا گیا ہے جب کہ گانے میں بارش کا موسم دکھا کر اسے رومانوی بنایا گیا ہے۔

’ہم دم‘ میں اذان سمیع خان نے خود ماڈلنک کی ہے اور ان کا یہ گانا ان کے ایلبم کا حصہ ہے، جس کے اب تک متعدد گانے ریلیز کیے جا چکے ہیں۔

اذان سمیع خان کے ویڈیو ایلبم کے ماضی میں ریلیز کیے گئے گانوں میں ایک گانے میں سجل علی جب کہ دوسرے مایا علی کو بھی دکھایا جا چکا ہے۔

ان کے زیادہ تر گانے رومانوی ہیں اور ان میں کئی دہائیاں پہلے کا زمانہ دکھایا گیا ہے، تاہم بعض گانے جدید دور کے مطابق بھی ریلیز کیے گئے ہیں۔

’ہم دم‘ کے ریلیز ہوتے ہی اس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور شائقین نے گانے کی پرومو تصویر کو بھی سراہا، جس میں 1970 کے سینما کی عکاسی کی گئی ہے۔

’ہم دم‘ کی ویڈیوز کو متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جس پر مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے اذان سمیع خان اور صنم سعید کی جوڑی کو سراہا۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف کے علاج کے متعلق شہباز گل کا بیان سامنے آگیا

🗓️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شہباز گِل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران قائدِ

امریکہ کب تک صیہونی حکومت کو بچائے گا؟

🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں: حماس کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیانات

ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شاہ رخ خان کا مزاحیہ انداز

🗓️ 1 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ٹوئٹرپر اپنے مداحوں

شام کے خلاف جنگ اس ملک کے ارادے کو نہیں توڑ سکتی: مقداد

🗓️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:    شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے پورے ملک

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا

🗓️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے پی ڈی

کیا اسرائیل قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہے؟

🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے مختلف میڈیا کے مطابق کہ اسرائیل نے ثالثوں

سہیل وڑائچ کا عمران خان سے ملاقات کا احوال

🗓️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سنیئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کل عمران

بحران سے دوچار ٹیکساس پر کیا بیت رہی ہے؟

🗓️ 22 فروری 2021سچ خبریں:امریکی ریاست ٹیکساس کے بہت سارے حصے غیر معمولی شدید برفباری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے