?️
واشنگٹن {سچ خبریں} آج کل اس بھاگ دوڑ کی زندگی میں ہر انسان اپنے کو صحت مند رکھنے کا بس خواب ہی دیکھتا ہے لیکن وہ ایسا کر نہیں پا رہا ہے اگر تھوڑی دیر ورزش کے لئے وقت نکال لے تو ایسا کر سکتا ہے کیوں کہ ورزش کے لاتعداد فوائد سامنے آچکے ہیں اور بہت سے فوائد ایسے ہیں جن کو انسان جانتا تک نہیں ہے انہیں میں سے ایک فائدہ ہے مگرین کی شدت اور درد میں کمی۔
اس سے قبل ورزش اور مگرین کے درمیان تعلق دریافت ہوچکا ہے لیکن اس پر مہرِ تصدیق مزید گہری ہوئی ہے۔ ورزش، ذہنی تناؤ، ڈپریشن، نیند کی کمی اور دیگر عوارض کا بھی خاتمہ کرتی ہے۔ اب جامعہ واشنگٹن کے ڈاکٹر میسن ڈائس کہتے ہیں: ’’اگرچہ یہ پیچیدہ معاملہ ہے لیکن ورزش سے ڈوپامائن، نوریپائن فرائن، سیروٹونِن جیسے اہم نیوروٹرانسمیٹر اور کیمیکلز کا اخراج بڑھتا ہے۔ اس سے موڈ اچھا ہوتا، طبعیت ہشاش بشاش ہوتی ہے؛ لیکن سب سے بڑھ کر دردِ سر میں کمی واقع ہوتی ہے۔‘‘
ڈاکٹر میسن کے مطابق، ورزش قلب اور فشارِ خون (بلڈ پریشر) کو بہتر رکھتی ہے لیکن اس سے مگرین بھی قابو میں رہتا ہے۔ اس کی تصدیق کےلیے 4600 افراد کو تحقیق میں شامل کیا گیا۔ ان میں سے 75 فیصد افراد کو ایک ماہ میں مگرین کے 15 یا اس سے زائد دورے پڑتے تھے اور بقیہ 25 فیصد لوگوں کو 14 یا اس سے کم تعداد میں مگرین کا شدید درد ہوتا ہے۔
شرکاء سے ہفتے میں ورزش کے معمولات معلوم کیے گئے جن میں سائیکل چلانا، دوڑنا، یا تیز قدمی سے چہل قدمی شامل تھی۔ اب شرکاء کو پانچ گروہوں میں بانٹا گیا۔ ایک گروہ نے بالکل ورزش نہیں کی اور دیگر گروہوں کو زیادہ سے زیادہ 150 منٹ فی ہفتہ کی عالمی مجوزہ ورزش کرائی گئی۔
جنہوں نے ورزش بالکل نہیں کی، ان میں 47 فیصد افراد کو ڈپریشن، 39 فیصد کو بے چینی (اینزائٹی) اور 77 فیصد کو نیند کے مسائل تھے۔ لیکن جنہوں نے ورزش کی، ان میں بے چینی کی شرح 28 فیصد اور نیند کے مسائل 61 فیصد تھی۔
اس سے صاف ظاہر ہوا کہ ورزش گھبراہٹ، بے چینی، ڈپریشن، نیند میں کمی کے ساتھ ساتھ دردِ سر کی شدت بھی کم کرتی ہے۔
ہزاروں افراد پر کیے گئے اس سروے کے بعد ماہرین نے مگرین کے مریضوں کو ورزش کا مشورہ دیا ہے جو ان کےلیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی
مارچ
وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور
?️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت عظمی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی
مارچ
مراکش نے صیہونی حکومت کے معاہدے پر کیے دستخط
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: مراکش میں اسرائیلی سفیر ڈیوڈ گوفرین نے اعلان کیا ہے
اپریل
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لیا جارہاہے۔
?️ 27 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے
اپریل
آڈیو لیک معاملہ: پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
?️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آڈیو لیک
فروری
پاکستان اور روس کے باہمی تعلقات عالمی استحکام کیلئے اہم ہیں، صادق سنجرانی
?️ 7 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ
جون
راشد الغنوشی نے غزہ کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر قید میں بھوک ہڑتال شروع کر دی۔
?️ 3 اگست 2025راشد الغنوشی نے غزہ کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر
اگست
سائبر اسپیس کا 83% مواد اسرائیل کے خلاف
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12کے مطابق ورچوئل نیٹ ورکس پر غزہ
دسمبر