کراچی {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا سنگرام شروع ہوئے ۴ دن گذر چکے ہیں جس میں ملتان سلطانز کی ٹیم اب تک دو میچز کھیل چکی ہے جن میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دونوں میچوں میں ملتان سلطانز کے تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کارکردگی مایوس کن رہی جس کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ان کا آخری پی ایس ایل ہو۔
تباہ کن بلے بازی کی وجہ سے شہرت پانے والے شاہد آفریدی کی آج پشاور زلمی کے خلاف میچ میں پہلے چھ بیٹس مین میں بھی باری نہیں آئی۔
اگر ان کی گیند بازی کی بات کریں تو انہوں نے چار اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 38 رنز دیئے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں بھی شاہد آفریدی کی کارکردگی مایوس کن تھی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے جارح مزاج بلے باز کو آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا تاہم آفریدی محض ایک بال کے مہمان ثابت ہوئے۔
اس میچ میں شاہد آفریدی نے قدرے بہتر گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور 24 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔