?️
سچ خبریں:کیلیفورنیا کی ریاستی پولیس نے ذہنی بیماری میں مبتلا ایک 30 سالہ شہری کو اسی طرح ہلاک کیا جس طرح اس نے جارج فلائیڈ کو ہلاک کیا تھا۔
کیلیفورنیا کا ایک تیس سالہ شہری جو ذہنی بیماری میں مبتلا تھا پولیس افسران کے ذریعہ اس کا گلا دبائے جانے کے کچھ دن بعد ہی وہ اسپتال میں دم توڑ گیا،انجیلو کوئٹو کے خاندانی وکیل کی طرف سے 18 فروری کو دائر شکایت میں اس کو اضطراب ، افسردگی اور تشویش کا شکار بتایا گیا ہے،ان کے وکیل جان ایل بورس نے بتایا کہ اس کی بہن نے 23 کو پولیس کو طلب کیا تھا تاکہ اس خوف سے کہ وہ ان کی ماں کو نقصان پہنچا سکتا ہے،بورس کے مطابق جب کیلیفورنیا کے دو پولیس افسران ان کے گھر پہنچے تو انہوں نے صورتحال کو سمجھنے کی کوئی کوشش نہیں کی اور اس کے بجائے فوری طور پر اس لڑکے کو اپنی ماں کی باہوں سے کھینچ لیا جس نے اسے پرسکون کرنے کے لئے پکڑا ہو تھا، اس کے بعدکوئنٹو بے ہوش ہوجاتا ہے اور اسے مقامی اسپتال لے جایا جاتا ہےجہاں وہ تین دن بعد دم توڑ دیتا ہے۔
سی این این کے مطابق اس کی والدہ نے اس واقعے کا کچھ حصہ اپنے موبائل فون سے ریکارڈ کیا جس میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کی ماں نے جب اسے بے ہوش دیکھا تو پوچھا کہ اس کو کیا ہوا ہے،پولیس نے جب اس کو اٹھایا تو اس کا چہرہ خون سے بھرا ہوا تھا،اس کی والدہ کے ذریعہ ریکارڈ کردہ ویڈیو میں یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں پولیس افسران کی وردی میں کیمرے تھے یا نہیں جبکہ متاثرہ خاندان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کیمرہ نہیں تھا،رپورٹ کے مطابق ، اس شخص کی موت کے تقریبا دو ماہ بعد ، پولیس نے اس سلسلے میں کوئی پریس بیان جاری نہیں کیا ہے۔
ان کے خاندانی وکیل نے یہ بھی کہا کہ پولیس افسران نے اس کو ہتھکڑیاں لگائیں لیکن انہوں نے اس نوجوان پر حملہ کرنا بند نہیں کیا اور بلاجواز ایسے ہی اس کی گرد پر اپنا گھٹنا رکھ دیا جیسے جارج فلائیڈ کے ساتھ کیا تھا اور اس کو قتل کر دیا ۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا مری سانحے پر دکھ کا اظہار
?️ 8 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) شدید بارش اور برفباری سے مری میں پیش آنے سانحے
جنوری
ٹرس اور میکرون کا برطانوی اور فرانسیسی تعلقات کو بہتر بنانے پر زور
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: فرانس کے ساتھ سفارتی مسائل کے بارے میں روس
ستمبر
یوکرین کا لوہانسک کو امریکی ہتھیاروں سے نشانہ
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:روسی میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ
دسمبر
جہانگیر ترین، علیم خان کا عثمان بزدار، فرحت شہزادی کی گرفتاری کا مطالبہ
?️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں
اگست
لاہور کی پانچ ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد
?️ 28 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سفر محفوظ اور
نومبر
واٹس ایپ پر نہ پڑھے جانے والے میسیجز کے نوٹیفکیشن بھیجنے کے فیچر کی آزمائش
?️ 11 دسمبر 2024 سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ایک انتہائی
دسمبر
صیہونی آباد کار نیتن یاہو کے کس دعوے پر ہنستے ہیں؟
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: سدیروت کی مقبوضہ بستی میں رہنے والے صہیونی آبادکاروں نے
اپریل
’زہریلی چھپکلی‘ حرا مانی کا کنگنا رناوٹ کو کرارا جواب
?️ 11 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حرا مانی نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ کو
مئی