بوم بوم آفریدی کا پی ایس ایل ۶ ہے آخری پی ایس ایل

شاہد آفریدی

🗓️

کراچی {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا سنگرام شروع ہوئے ۴ دن گذر چکے ہیں جس میں ملتان سلطانز کی ٹیم اب تک دو میچز کھیل چکی ہے جن میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دونوں میچوں میں ملتان سلطانز کے تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کارکردگی مایوس کن رہی جس کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ان کا آخری پی ایس ایل ہو۔

تباہ کن بلے بازی کی وجہ سے شہرت پانے والے شاہد آفریدی کی آج پشاور زلمی کے خلاف میچ میں پہلے چھ بیٹس مین میں بھی باری نہیں آئی۔

اگر ان کی گیند بازی کی بات کریں تو انہوں نے چار اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 38 رنز دیئے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں بھی شاہد آفریدی کی کارکردگی مایوس کن تھی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے جارح مزاج بلے باز کو آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا تاہم آفریدی محض ایک بال کے مہمان ثابت ہوئے۔

اس میچ میں شاہد آفریدی نے قدرے بہتر گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور 24 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی ریاست میں بڑھتی غربت کی شرح / 25 لاکھ اسرائیلی خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور

🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے امدادی اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے

چیف جسٹس کی ناسازی طبیعت کی بنا پر بینچ نمبر 1 کے تمام مقدمات ڈی لسٹ

🗓️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت ناساز ہونے

امریکی کانگریس کو ایران کے ساتھ معاہدے کے خلاف متحرک کیا جائے: نیتن یاہو

🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف موجودہ امریکی

بھارت فوجی طاقت سے کشمیریوں کو فتح کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا: جی اے گلزار

🗓️ 12 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

اسرائیل نے غزہ میں امداد کو داخل ہونے سے روکا

🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی ہلال احمر نے آج کہا کہ اسرائیل امدادی قافلوں کو

نیوزی لینڈ، انگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے دورے کی منسوخی پرہمایوں سعیدکا ردعمل

🗓️ 21 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) فلم اسٹار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے  نیوزی لینڈ،

مہوش حیات کی ٹیلی وژن پر واپسی، ڈرامے کا ٹریلر ریلیز

🗓️ 14 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ مہوش حیات تقریبا 9 سال بعد چھوٹی

وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

🗓️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے