?️
اسلام آباد {سچ خبریں} آج کل طرز زندگی بدلنے کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماری دیکھنے کو ملتی ہیں انہیں بیماریوں میں سے جو کہ عام ہے وہ ہے گردے میں درد کا ہونا۔ گردے میں درد ہونے کی کچھ وجوہات ہے جن کا جائزہ ہم اپنے اس مختصر تحریر میں لیں گے۔
گردے میں درد کی سب سے عام وجوہات میں پیشاب کی نالیوں میں انفیکشن، گردے میں سوزش اور گردے میں پتھری کا ہونا ہوتا ہے۔ تاہم گردے میں درد کی بہت سی دوسری وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔ گردے کی بیماری ہونے کی صورت میں جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ، پیشاب کرتے وقت تکلیف ہونا، متلی اور قے وغیرہ کا بار بار آنا شامل ہیں۔
گردے میں درد کی وجوہات کی تشخیص مریض کی زندگی کے معمولات دیکھتے ہوئے کی جاتی ہے۔ اس کے لیے جسمانی معائنہ اور لیبارٹری ٹیسٹ ہوتے ہیں۔اس میں خون اور پیشاب کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔ پیٹ اور کمر کا ٹیسٹ سی ٹی سکین یا ایم آر آئی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
گردے میں اچانک درد کی وجوہات کے بارے میں ماہر یورولوجی اور گردے کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر زید ابو غوش کی سفارشات کچھ یوں پیش کی ہیں۔
وجوہات
اچانک گردے میں درد کی بہت ساری وجوہات ہیں، ان میں سب سے نمایاں یہ ہیں۔
1۔۔ پتھریوں کی وجہ سے رگوں میں رکاوٹ، اس کے نتیجے میں گردوں کے نیچے اور ریڑھ کی ہڈی کے درمیان شدید درد ہوتا ہے۔
2۔۔ پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہونا، خاص طور پر اگر گردوں میں طویل عرصے سے انفیکشن ہو۔
3۔۔ گردوں کے اندر خون کا جمنا
4۔۔ رگوں کا تنگ ہونا۔
5۔۔ رگوں میں چوٹ آ جانا
6۔۔ گردے کا کینسر

اچانک درد کا علاج کیسے کریں
اس کا علاج بنیادی وجہ پر منحصر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر آپ کو انفیکشن کی علامات کی جانچ پڑتال کے لیے پیشاب کے ٹیسٹ کے لیے کہہ سکتا ہے۔ الٹراساؤنڈ یا سی ٹی سکین جیسے ٹیسٹ کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے تاکہ بیماری کی وجہ معلوم کرنے میں مدد ملے۔ ایک بار جب ڈاکٹر کو درد کی وجہ معلوم ہو جاتی ہے تو وہ آپ کے لیے مناسب علاج تجویز کر سکتا ہے۔
اگر بنیادی وجہ بیکٹیریل انفیکشن ہو تو عام طور پر اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں میں گردے کے پتھریاں خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہیں اور گردے کا درد ختم ہو جاتا ہے تاہم کچھ لوگوں کو سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
گردے میں زخم ہونے سے بچنے کے لیے وافر مقدار میں پانی پینا چاہیے اس سے گردے کے درد کو روکا جا سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
تنازعہ کشمیرکے فوری حل کی ضرورت پر زور
?️ 3 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف
فروری
صیہونیوں کے خلاف بین الاقوامی سونامی
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے قابض حکام میں خوف و ہراس پھیلنے
اپریل
ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکہ کو کوئی اعلیٰ مقام حاصل نہیں
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک ریٹائرڈ امریکی تجزیہ کار اور جنرل نے کہا کہ امریکی
دسمبر
افغانستان ایک خودمختار ملک ہے: پاکستان
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: حکومت طالبان اور ہندوستانی حکام کے درمیان حالیہ رابطوں کی اطلاعات
مئی
پشاورہائیکورٹ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق فیصلہ دیا ہے
?️ 4 فروری 2022پشاور(سچ خبریں) جیو نیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے خیبرپختونخوا
فروری
کیا چین امریکہ کے آگےجھک جائے گا؟ امریکہ کا دعوی
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے تناظر
اپریل
ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 65 ہو گئی
?️ 8 جون 2021سندھ (سچ خبریں) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب
جون
بانی پی ٹی آئی نے جس کا انتخاب کیا وہی وزیراعلی ہوگا۔ بیرسٹر گوہر
?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر
اکتوبر