کیا آپ جانتے ہیں، گردے میں اچانک درد کیوں ہوتا ہے؟

گردے میں درد

?️

اسلام آباد {سچ خبریں} آج کل طرز زندگی بدلنے کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماری دیکھنے کو ملتی ہیں انہیں بیماریوں میں سے جو کہ عام ہے وہ ہے گردے میں درد کا ہونا۔ گردے میں درد ہونے کی کچھ وجوہات ہے جن کا جائزہ ہم اپنے اس مختصر تحریر میں لیں گے۔
گردے میں درد کی سب سے عام وجوہات میں  پیشاب کی نالیوں میں انفیکشن، گردے میں سوزش اور گردے میں پتھری کا ہونا ہوتا ہے۔ تاہم  گردے میں درد کی بہت سی دوسری وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔ گردے کی بیماری ہونے کی صورت میں جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ، پیشاب کرتے وقت تکلیف ہونا، متلی اور قے وغیرہ کا بار بار آنا شامل ہیں۔ 
گردے میں درد کی وجوہات کی تشخیص مریض کی زندگی کے معمولات دیکھتے ہوئے کی جاتی ہے۔ اس کے لیے جسمانی معائنہ اور لیبارٹری ٹیسٹ  ہوتے ہیں۔اس میں خون اور پیشاب کے ٹیسٹ  بھی شامل ہیں۔ پیٹ اور کمر کا ٹیسٹ سی ٹی سکین یا ایم آر آئی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ 
گردے میں اچانک درد کی وجوہات کے بارے میں ماہر یورولوجی اور گردے کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر زید ابو غوش کی سفارشات کچھ یوں پیش کی ہیں۔
وجوہات
اچانک گردے میں درد کی  بہت ساری وجوہات ہیں، ان میں سب سے نمایاں یہ ہیں۔ 
1۔۔ پتھریوں کی وجہ سے رگوں میں رکاوٹ، اس کے نتیجے میں گردوں کے نیچے اور ریڑھ کی ہڈی کے درمیان شدید درد ہوتا ہے۔ 
2۔۔ پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہونا، خاص طور پر اگر گردوں میں طویل عرصے سے انفیکشن ہو۔ 
3۔۔ گردوں کے اندر خون کا جمنا
4۔۔ رگوں کا تنگ ہونا۔ 
5۔۔ رگوں میں چوٹ آ جانا 
6۔۔ گردے کا کینسر 
درد کی وجوہات کی تشخیص مریض کی زندگی کے معمولات دیکھتے ہوئے کی جاتی ہے (فوٹو: فری پک)

اچانک درد کا علاج  کیسے کریں 

اس کا علاج بنیادی وجہ پر منحصر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر آپ کو انفیکشن کی علامات کی جانچ پڑتال کے لیے پیشاب کے ٹیسٹ کے لیے کہہ سکتا ہے۔ الٹراساؤنڈ یا سی ٹی سکین جیسے ٹیسٹ کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے تاکہ بیماری کی وجہ معلوم کرنے میں مدد ملے۔ ایک بار جب ڈاکٹر کو درد کی وجہ معلوم ہو جاتی ہے تو وہ آپ کے لیے مناسب علاج تجویز کر سکتا ہے۔ 
اگر بنیادی وجہ بیکٹیریل انفیکشن ہو تو عام طور پر اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں میں گردے کے پتھریاں خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہیں اور گردے کا درد ختم ہو جاتا ہے تاہم کچھ لوگوں کو سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ 
گردے میں زخم ہونے سے بچنے کے لیے  وافر مقدار میں پانی پینا چاہیے اس سے گردے کے درد کو روکا جا سکتا ہے۔ 

مشہور خبریں۔

امریکہ اور اسرائیل کے لیے حزب اللہ کے انتباہی آپریشن کے پیغامات

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: گذشتہ رات حزب اللہ نے صیہونیوں کی طرف سے جنگ

حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا، ترمیم کا مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان

?️ 16 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے

ملک بھر میں شدید بارشیں،4بچوں سمیت 35افراد جاں بحق، 30سے زائد زخمی

?️ 14 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث4 بچوں سمیت

امریکا سے دیرینہ مراسم اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں، پاکستان

?️ 7 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے

نسل پرست اسرائیل کی خدمت میں مغربی ٹیکنالوجی کمپنیاں

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مغربی کمپنیوں کی غیر قانونی سرمایہ کاری

اگلے سال سے جنگ کے معاشی نتائج دیکھنے میں آینگے

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

مولانا طاہر اشرفی بھی عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے

?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق طاہر محمود اشرفی نے عمران

برطانیہ کیسے صیہونیوں کی خدمت کر رہا ہے؟

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی قابض حکومت کے قیام سے لے کر اب تک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے