?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ن لیگ کے صدر نواز شریف نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہنماؤں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی انتخابات میں کامیاب ہونے کیلئے بھرپور تیاری کرے گی۔
نواز شریف نے زور دیا کہ امیدواروں کے انتخاب میں میرٹ پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پرانے ساتھیوں کے ساتھ ساتھ نئے امیدواروں کی شمولیت بھی شفاف اور منصفانہ بنیادوں پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ تمام رہنماؤں اور کارکنوں کی رائے سننے کے بعد ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گا تاکہ بہترین امیدوار میدان میں آئیں۔ صدر ن لیگ نے کہا کہ ہمیں ہر سطح پر نظررکھنی ہوگی کہ کون پارٹی کے ساتھ ہے اور کون پرایا انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کی فضا مثبت ہے اوراس کے نتائج بھی پارٹی کے حق میں آئیں۔
ن لیگ نے ملک میں جو سرمایہ کاری کی، وہ این ایف سی ایوارڈ سے بھی آگے نکل گئی اور صوبوں کو فنڈز ان کے حقوق کے مطابق ملنے چاہئیں، وفاق کی جانب سے دیے جانے والے فنڈز کے بہتر استعمال پر بھی زوردیا اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی این ایف سی کے تحت مالی وسائل فراہم کیے جائیں۔
نواز شریف نے اعلان کیا کہ وہ جلد وزیراعظم شہباز شریف سے اس معاملے پر بات کریں گے تاکہ دونوں علاقوں میں ترقی اور انتخابات کی تیاری میں مزید تیزی لائی جاسکے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے کہا کہ وہ اپنے عزم اور محنت سے پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنائیں اور میرٹ، شفافیت اورعوامی توقعات کو اولین ترجیح دیں۔
امیدواروں کی درخواستیں موصول ہونے پر گلگت اور آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا، پنجاب میں فنڈز کا بہترین طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے، ٹرانسپورٹ،صحت اور تعلیم کا بہتر نظام ہوگیا ہے، ستھرا پنجاب اور اپنا گھراپنی چھت بہت اچھے منصوبے ہیں، پنجاب میں پاکستان کا سب سے بڑا کینسر اسپتال بن رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
زمانہ بدل گیا، پہلے مہمانوں کا دل سے استقبال ہوتا تھا، آجکل ان سے گھبراہٹ ہوتی ہے، حنا بیات
?️ 30 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ
جولائی
اسرائیل کی اگلی جنگ نیتن یاہو کے نام ہوگی:صہیونی میڈیا
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انتہائی دائیں بازو کی پالیسی پر تنقید کرتے
دسمبر
ہتھیاروں کی برآمدات اور اس کے چیلنجز کے لیے ترکی کے امکانات
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں پچھلے کچھ سالوں میں، ممکنہ طور پر سب
جنوری
صیہونی ہنگامہ آرائی اور ایرانیوں کی ذہانت: ترک تجزیہ نگار
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے امور اور مغربی ایشیائی مسائل کے مبصر نے
اپریل
غزہ کی جنگ سے نیتن یاہو کے ذاتی مفاد وابسطہ
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سابق وزیراعظم ایہود باراک کے سابق سیاسی مشیر
دسمبر
کیا فلسطین میں نیا انتفاضہ شروع ہو رہا ہے؟
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:اگرچہ فلسطینیوں پتھر انتفاضہ نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کی ناک
جون
بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا سرعام قتل، واقعے کی دردناک ویڈیو وائرل
?️ 20 جولائی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو
جولائی
چین دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے:برطانیہ
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ چین دنیا
مئی