?️
لاہور {سچ خبریں} ماہرین کے مطابق اگر کئی قسم کے رسک فیکٹرز پر بروقت نظر رکھی جائے تو شوگر پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اور اسطرح کافی ابتدا ہی میں شوگر کی تشخیص ہوجاتی ہے اور اسے ایڈوانس مرحلے میں پہنچنے سے پہلے ہی اسکی روک تھام کی جاسکتی ہے۔
ایسے متعدد قابل ترمیم اور ناقابل ترمیم عوامل ہوتے ہیں جوکہ آپکو ذیابیطس کی انتہائی خطرناک ٹائپ ٹو بیماری میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ ذیابیطس کی بیماری کی یہ ایک ایسی شدید قسم ہوتی ہے جسکے لیے صحت مندانہ طریقہ کار کے ذریعہ خون میں موجود شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے۔
ذیابیطس کی بیماری میں وزن کا زیادہ ہونا اور خاندان میں اس بیماری کا موجود ہونا دو بڑے رسک فیکٹرز سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن بہت سے لوگ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ دیگر عوامل بھی آپکو اس مرض کے حوالے سے شدید خطرات میں ڈال سکتے ہیں۔
یہ کہنا کہ صرف زیادہ جسمانی وزن اور فیملی ہسٹری ہی اس خطرناک بیماری کی وجہ ہوتی ہے غلط ہوگا، تاہم ماہرین صحت نے اس عام خیال کو طبی بنیاد پر غلط قرار دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ اسی وجہ سے بعض کیسز میں ذیابیطس کی تشخیص میں تاخیر ہوجاتی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ یہ بات تو درست ہے کہ اگر آپکا جسمانی وزن زیادہ ہے یا پھر آپکے خاندان میں یہ مرض موجود ہے تو آپ زیادہ خطرے میں ہیں، لیکن ان رسک فیکٹرز کے نہ ہونے کے باوجود آپ اس مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں، چاہے آپکا وزن کم یا بالکل متناسب ہو پھر بھی یہ بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔
اسکے لیے ضروری ہے کہ اگر آپکی فیملی ہسٹری ہو تو پھر آپ جب بیس سال کے ہوجائیں تو چیک اپ کرانا ضروری ہے اور اگر فیملی ہسٹری نہ ہو تو پھر عمر کی یہ حد 30 سال ہوتی ہے اور یہ ٹیسٹ ضرور کرانا چاہیے، علامات کا انتظار نہ کریں اور یہ نہ سمجھیں کہ آپ کم خطرات والے گروپ میں ہیں۔
اچھی بات یہ ہے کہ اگر آپ نے اسے شروع ہی میں پکڑ لیا تو پھر نہ صرف اسے کنٹرول بلکہ اسے ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔ دوسری صورت میں یہ جیسے جیسے یہ بڑھتا ہے نہ صرف خطرناک بلکہ دائمی مرض کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا اور خاندانی ہسٹری کے علاوہ جو دیگر عوامل اس مرض کے حوالے سے ہوتے ہیں ان میں دن بھر کے دوران جسمانی سرگرمی کا نہ ہونا اور غیر صحت مند خوراک شامل ہے۔ اور پھر جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے اور پی سی اوز، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول لیول وہ عوامل ہیں جوکہ شوگر کے خطرات کو بڑھاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے موساد کے نئے سربراہ کی شناخت ظاہر کردی
?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے ڈیوڈ بارنی کو یوسی کوہن کی جگہ
مئی
شام کے شہر ادلب پر امریکی حملے میں 13 شہری ہلاک
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع کے ترجمان جان کربی نے جمعرات کو
فروری
چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات ہوسکتے ہیں، نگران وزیراعظم
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عام
ستمبر
ہم اسرائیل کو عالمی دہشت گرد سمجھتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم
?️ 18 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص
جون
کیا یوکرین کو گولہ بارود کی فراہمی سے امریکی فوج کی تیاری میں کمی آئی ہے؟
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے اور دونوں ممالک
جنوری
پارلیمنٹ جعلی ہے اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، عید کے بعد بھرپور احتجاج کریں گے
?️ 2 مارچ 2025نوشہرہ: (سچ خبریں) سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ
مارچ
امریکہ اور اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتے: یورپ
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ نے مغربی ایشیا میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ امریکی
دسمبر
امریکہ میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ٹینیسی کے
اگست