SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ Uncategorized

ماہرین، کم وزن ہونا شوگر سے محفوظ ہونے کی ضمانت نہیں ہے

ذیابیطس کی بیماری میں وزن کا زیادہ ہونا اور خاندان میں اس بیماری کا موجود ہونا دو بڑے رسک فیکٹرز سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن بہت سے لوگ یہ

فروری 19, 2021
اندر Uncategorized
شوگر
0
تقسیم
29
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور {سچ خبریں} ماہرین کے مطابق اگر کئی قسم کے رسک فیکٹرز پر بروقت نظر رکھی جائے تو شوگر پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اور اسطرح کافی ابتدا ہی میں شوگر کی تشخیص ہوجاتی ہے اور اسے ایڈوانس مرحلے میں پہنچنے سے پہلے ہی اسکی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

ایسے متعدد قابل ترمیم اور ناقابل ترمیم عوامل ہوتے ہیں جوکہ آپکو ذیابیطس کی انتہائی خطرناک ٹائپ ٹو بیماری میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ ذیابیطس کی بیماری کی یہ ایک ایسی شدید قسم ہوتی ہے جسکے لیے صحت مندانہ طریقہ کار کے ذریعہ خون میں موجود شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے۔

ذیابیطس کی بیماری میں وزن کا زیادہ ہونا اور خاندان میں اس بیماری کا موجود ہونا دو بڑے رسک فیکٹرز سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن بہت سے لوگ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ دیگر عوامل بھی آپکو اس مرض کے حوالے سے شدید خطرات میں ڈال سکتے ہیں۔

یہ کہنا کہ صرف زیادہ جسمانی وزن اور فیملی ہسٹری ہی اس خطرناک بیماری کی وجہ ہوتی ہے غلط ہوگا، تاہم ماہرین صحت نے اس عام خیال کو طبی بنیاد پر غلط قرار دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ اسی وجہ سے بعض کیسز میں ذیابیطس کی تشخیص میں تاخیر ہوجاتی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ یہ بات تو درست ہے کہ اگر آپکا جسمانی وزن زیادہ ہے یا پھر آپکے خاندان میں یہ مرض موجود ہے تو آپ زیادہ خطرے میں ہیں، لیکن ان رسک فیکٹرز کے نہ ہونے کے باوجود آپ اس مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں، چاہے آپکا وزن کم یا بالکل متناسب ہو پھر بھی یہ بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔

اسکے لیے ضروری ہے کہ اگر آپکی فیملی ہسٹری ہو تو پھر آپ جب بیس سال کے ہوجائیں تو چیک اپ کرانا ضروری ہے اور اگر فیملی ہسٹری نہ ہو تو پھر عمر کی یہ حد 30 سال ہوتی ہے اور یہ ٹیسٹ ضرور کرانا چاہیے، علامات کا انتظار نہ کریں اور  یہ نہ سمجھیں کہ آپ کم خطرات والے گروپ میں ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ اگر آپ نے اسے شروع ہی میں پکڑ لیا تو پھر نہ صرف اسے کنٹرول بلکہ اسے ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔ دوسری صورت میں یہ جیسے جیسے یہ بڑھتا ہے نہ صرف خطرناک بلکہ دائمی مرض کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا اور خاندانی ہسٹری کے علاوہ جو دیگر عوامل اس مرض کے حوالے سے ہوتے ہیں ان میں دن بھر کے دوران جسمانی سرگرمی کا نہ ہونا اور غیر صحت مند خوراک شامل ہے۔ اور پھر جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے اور پی سی اوز، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول لیول وہ عوامل ہیں جوکہ شوگر کے خطرات کو بڑھاتے ہیں۔

Short Link
Copied
ٹیگز: بلڈ پریشرخاندانی ہسٹریخوراکدیابطیششوگرشوگر کے عواملکولیسٹرولموٹاپا

متعلقہ پوسٹس

یوکرین
Uncategorized

ڈونیٹسک شہر کے مرکز پر یوکرین کے کا حملہ

ستمبر 28, 2022
Uncategorized

Grab tackles Jakarta’s odd-even license plate policy with special algorithm

ستمبر 10, 2022
Uncategorized

Velicia Huston On growing up and growing older in Hollywood

ستمبر 10, 2022

2025 میں امریکہ اور چین کے درمیان تصادم کا امکان: امریکی کمانڈر

امریکی کمانڈر
جنوری 29, 2023
0

سچ خبریں:امریکی فضائیہ کے جنرل مائیک منی ہان  نے 2025 کے اوائل میں تائیوان پر چین کے ساتھ تنازع کے...

مزید پڑھیں

پاکستانی سنیوں کے اعلیٰ وفد کا بھائی چارے اور قربت کے لئے ایران کا دورہ

پاکستانی
جنوری 29, 2023
0

سچ خبریں:حالیہ برسوں میں معروف پاکستانی سنی علما کا ایران کا یہ پہلا گروپ دورہ ہے اور اس ایک ماہ...

مزید پڑھیں

بن سلمان کے دور میں اسلامی اداروں کی پسماندگی

بن سلمان
جنوری 29, 2023
0

سچ خبریں:محمد بن سلمان کی ولی عہد بننے کے آغاز سے ہی سعودی عرب میں بہت سے اسلامی ادارے پسماندہ...

مزید پڑھیں

افغانستان کے مختلف شہروں میں داعش کے اہم ٹھکانے تباہ

افغانستان
جنوری 29, 2023
0

سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی غیر مرئی...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?