ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم 114 رنز پر پویلین بیک

ٹیسٹ میچ

?️

راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی۔  جواب میں مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا۔ حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت قومی ٹیم کو جلد ہی دو کامیابیاں مل گئیں۔

ڈین ایلگر 15 رنز کر آؤٹ ہوئے تو حسن علی نے اگلی ہی گیند پر وان ڈیر ڈاسن کو کھاتہ کھولے بغیر ہی بولڈ کردیا۔ فاف ڈپلسی اس اننگز میں بھی ناکام رہے اور 17 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے جب کہ ایڈن مارکرم نعمان علی کو شارٹ مارنے کے چکر میں کیچ دے بیٹھے وہ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل قومی ٹیم پہلی اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد فہیم اشرف، کپتان بابراعظم اور فواد عالم کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت 272 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ بابراعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فہیم اشرف 78 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

عمران بٹ 15، عابد علی 6، اظہر علی 0، محمد رضوان 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حسن علی، یاسر شاہ اور نعمان علی نے 8،8  رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے انرج نورجی نے 5  اور کیشومہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کپتان بابراعظم نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ والی ٹیم کوہی برقراررکھا ہے، یہ ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب مہمان ٹیم نے لونگی نگیڈی کی جگہ آل راؤنڈر ویان ملڈر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہونے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جس کے پاکستان کوسیریز میں برتری حاصل ہے۔

مشہور خبریں۔

شمالی غزہ کی تصاویر کیا کہہ رہی ہیں؟ سابق صیہونی انتہاپسند وزیر کی زبانی

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی کابینہ کے مستعفی وزیر ایتمار بن گویر نے شمالی غزہ

فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی جرائم

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:بیت المقدس کے قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے اعلان

لبنان کے بعد غزہ کی جنگ بھی ختم ہونی چاہیے: ہاریٹز

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنے صفحہ اول پر لکھا ہے

محسن عباس حیدر کا نشئی شوبز شخصیات پر پابندی کا مطالبہ

?️ 31 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار، گلوکار و ٹی وی میزبان محسن عباس حیدر

ونزوئلا کا تیل امریکہ کا حق ہے!: ٹرمپ کے سینئر معاون

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:ٹرمپ کے سینئر معاون اسٹیفن ملر نے ایک بیان میں کہا

ریشم کے کیڑے کی غذا میں تبدیلی سے مضبوط ریشم تیار کر لیا گیا

?️ 27 فروری 2021ٹوکیو {سچ خبریں} ریشم کی دنیا میں ایک نئی کامیابی جاپانی سائنسدانوں

پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، ہنگامی انخلا جاری

?️ 26 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب پنجاب تقریباً تمام مشرقی دریاؤں

انڈونیشیا کا فلسطینی طلباء کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: انڈونیشیا کے میڈیا نے اعلان کیا کہ فلسطینی عوام کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے