?️
لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی- واقعہ میں ملوث 120سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعہ میں ملوث دیگر افراد کی فوٹیج کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان نے غیرانسانآشزای فعل کا ارتکاب کیا۔ ملزمان قرارواقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ اس واقعہ کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیالکوٹ میں غیر ملکی شہری کوجلانے کا واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے اور اس دردناک واقعہ پر ہر پاکستانی افسردہ ہے۔
ذمہ دار عناصر انسان کہلانے کے حقدار نہیں – ملزمان عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف ہر صورت ہوگا اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔درندگی کامظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے گی-انہوں نے کہاکہ اسلام امن اور آشتی کا دین ہے اوردین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سری لنکا کی حکومت اور عوام خصوصاً جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ یقین دلاتے ہیں کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اور انصاف ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سری لنکا کے عوام اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں – افسوسناک واقعہ کی مذمت کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔بربریت کے اس واقعہ سے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ حکومت اس ضمن میں اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
ذمہ داروں کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے-ملزمان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلایا جائے گا-انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر اس شخص کا ہے جو یہاں بستا ہے۔ وطن عزیز میں رہنے والا ہر شخص پاکستانی ہے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب،نسل یاطبقے سے ہو۔ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کے سدباب کیلئے موثر اقدامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔


مشہور خبریں۔
لندن کے دل میں غضبناک نعرے گونج اٹھے؛ ڈاوننگ اسٹریٹ ایران کے حامیوں کے قدموں تلے لرز گئی
?️ 7 اپریل 2026سچ خبریں: برطانیہ کے شہر لندن میں منگل کی شام (مقامی وقت
اپریل
آؤ مل کر افغانستان کوبنائیں؛ حامد کرزئی کا تمام افغانوں سے خطاب
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے تمام نسلوں سے تعلق
دسمبر
ماہرہ خان کا اکثر انٹرویوز میں جھوٹ بولنے کا انکشاف
?️ 26 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)معروف و مشہور اداکارہ ماہرہ خان کہ جنہوں نے پاکستان
ستمبر
امریکی اور برطانوی ہتھیاروں سے یمنیوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے:آکسفیم
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:آکسفیم نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمنی
جنوری
اسرائیل کی جنگی کابینہ منحل
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بینی گینٹز اور گاڈی
جون
امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں
?️ 31 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی وزارتِ خزانہ نے ایک نئے اقدام کے تحت ایران کے
جنوری
خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے، علی امین گنڈاپور
?️ 10 مئی 2024ڈی آئی خان: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور
مئی
صدر عارف علوی نے ضمنی فنانس بل کی منظوری دے دی
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل
فروری