?️
سچ خبریں: کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال دنیا کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، محمد شفیق لون، زمردہ حبیب، چوہدری شاہین اقبال، غلام نبی وار اور حکیم عبدالرشید نے اپنے بیانات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری ریاستی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل بن چکا ہے: وزیر خارجہ
انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کو بلا وجہ گرفتار کررہے ہیں ۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت حق پر مبنی کشمیریوں کے مطالبے کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے میں پبلک سیفٹی ایکٹ اور یواے پی اے جیسے کالے قوانین کے ذریعے ہر اختلافی آواز کو دبانے کی کوشش کی رہی ہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا کہ مودی حکومت نے اظہار رائے کی آزادی کے حق اورآزادی صحافت سمیت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنا سامراجی رویہ ترک کرے، مقبوضہ جموں وکشمیر کے زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور تنازعہ کشمیر کو حل کرے۔
مزید پڑھیں: بھارتی جیلوں میں کشمیری رہنماؤں کی مظلومیت کی انتہا
انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے مسئلہ کشمیر کو اپنی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
مشہور خبریں۔
بیلجیئم کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کا اسرائیلی یونیورسٹیوں سے رابطہ منقطع
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: بیلجیم کے اعلیٰ تعلیمی اداروں نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
مئی
ترکی کے زلزلے کی طاقت کتنے ایٹم بموں کی طاقت کے برابر تھی؟
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے محکمہ زلزلہ کے ڈائریکٹر اورحان تاتار
فروری
امریکی وزیر دفاع آئی سی یو میں منتقل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: دوبارہ اسپتال میں داخل ہونے والے امریکی وزیر دفاع کو
فروری
ابوظہبی کے جدید دفاعی نظام کو خریدنے کی وجہ
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: محمد علی الحوثی نے منگل کے روز کہا کہ متحدہ
فروری
امریکی فوجی قافلے عرعر کراسنگ پر دیکھے گئے
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بغداد میں المیادین نیٹ ورک کے دفتر کے منیجر نے
اگست
نیتن یاہو کا جنگ کو طولانی کرنے کا مقصد
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں غاصب حکومت کی مسلسل جنگ بندی اور
اکتوبر
زیاد النخالہ مزید 4 سال کے لیے فلسطینی اسلامی جہاد کے قائد
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:بعض فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ فلسطین کی اسلامی جہاد
فروری
گلانٹ کے اعترافات سے اسرائیل کے جھوٹ بے نقاب
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: حماس کے رہنما محمود مرداوی نے اسرائیلی وزیر دفاع سابق
اپریل