?️
سان فرانسسكو(سچ خبریں) یوٹیوب نے مخصوص صارفین کے لئے لائیواسٹریم شاپنگ کی آزمائش شروع کردی جس کے حوالے سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس سال کچھ مزید انقلابی سہولیات پیش کی جائیں گی اور اب اس ضمن میں یوٹیوب لائیو اسٹریمنگ میں شاپنگ کا آپشن پیش کیا گیا ہے۔
اس کا مقصد ای کامرس اور رقم کمانے کی سہولیات بڑھانا ہے۔ یوٹیوب نے سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم میں آن لائن خریداری کے آپشن پیش کرے گا۔ فی الحال سنجیدہ اور اچھے نام والے برانڈ ساز افراد کو ہی آزمائشی آپشن دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یوٹیوب سے فوری طور پر معیاری مصنوعات کی خریداری تھا۔
یہ آپشن عین ٹک ٹاک کی طرح ہے جس میں پہلے ہی اسٹریمنگ کی بدولت اشیا فروخت اور خریدی جارہی ہیں۔ یوٹیوب نے اس سے قبل اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ان کے 33 فیصد صارفین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یوٹیوب پر تبصرے اور اشتہارات دیکھ کر ہی 33 فیصد اشیا خرید رہے ہیں۔ اس طرح رعایتی سیل والی ویڈیوز کی مقبولیت میں صرف ایک سال میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یوٹیوب نے وبا کے دوران اپنے پلیٹ فارم سے رقم کمانے اور ای کامرس کو فروغ دینے غیرمعمولی کوشش کی ہے۔ اب نئے آپشن میں مختلف مصنوعات کے ٹیگز شامل کئے جائیں گے، ویڈیوز کے نیچے اشتہارات بھی اسی کا حصہ ہوں گے۔ یہ ازخود بھی ہوسکتا ہے جبکہ ویڈیو اسٹریم بنانے والےاسے خود بھی شامل کرسکیں گے۔
اس طرح توقع ہے کہ یوٹیوب ایپ ایک ای کامرس مشین بن جائے گی اور یوں صارفین کسی بھی ویڈیو کلپ میں اشیا خریدی جاسکیں گی۔ لیکن اس کی مقبولیت کے لیے ابھی کچھ ماہ انتظار کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے حوالے سے جدید تحقیق
?️ 28 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں)خلائی تحقیقاتی ماہرین نے چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے
اپریل
تھائی لینڈ میں حوکمت کے خلاف شدید مظاہرے، درجنوں شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے
?️ 21 مارچ 2021تھائی لینڈ (سچ خبریں) تھائی لینڈ میں شاہی محل کے قریب حکومت
مارچ
متحدہ عرب امارات بین الاقوامی ٹیکس پناہ گاہوں اور منی لانڈرنگ میں سرفہرست
?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات بین الاقوامی ٹیکس پناہ گاہوں اور منی لانڈرنگ
نومبر
نور مقدم کیس میں انصاف میں تاخیرسمجھ سے باہر ہے: عدنان صدیقی
?️ 2 فروری 2022کراچی (سچ خبریں)سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد
فروری
امریکا اور وینیزویلا کشیدگی میں اضافہ،ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کا انتظار غیر ضروری قرار دیا
?️ 3 نومبر 2025امریکا اور وینیزویلا کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کا
نومبر
فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کو تاریخ پرکھے گی اور اپنا فیصلہ دے گی، مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تبصرہ
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا
مئی
ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم
?️ 29 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور
مارچ
غزہ میں جنگ بندی کے بعد 1000 سے زائد فلسطینی شہید
?️ 26 جون 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے باوجود صیہونی
جون