بھارتی دہشت گرد فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

بھارتی دہشت گرد فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

?️

سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گرد فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور اب تازہ ترین کاروائیوں کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد گزشتہ روز سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتہ کو ضلع بانڈی پورہ میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کر دیے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے تینوں نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سملر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا اور آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے تین اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز اسی طرح کی کارروائی میں ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں دونوجوان شہید کئے تھے۔

ضلع پونچھ کے علاقے منکوٹ میں ہفتہ کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہو گیا۔

دریں اثنا کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے ہفتہ کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجیوں نے رواں ماہ جولائی میں اب تک 28 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ قابض وحشی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جون میں 16کشمیری شہید کیے تھے۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے رواں برس 30 جون تک 95 ہزار 8 سو 6 کشمیری شہید کیے ہیں۔

دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے مقبوضہ جموں کشمیر کے مجوزہ دورے کے خلاف منگل کو مکمل ہڑتال کی کال دی ہے، اطلاعات کے مطابق بھارتی صدر کل مقبوضہ علاقے کے تین روز دورے پر پہنچیں گے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے آزادی پسند کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ منگل کو سول کرفیو نافذ کریں کیونکہ رام ناتھ کووند کا دورہ کشمیریوں کے رستے ہوئے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے جو بدترین فوجی محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی کابینہ کیسی ہے؟ سابق صیہونی عہدیدار کی زبانی

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی اپوزیشن کے سینئر رکن نے کابینہ کے وزیر کو

اب کیلے سے بھی کپڑا تیار کیا جائے گا

?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کپڑے کی صنعت میں بڑی پیش رفت

پاکستان اور بھارت کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

?️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت نے آج اپنی اپنی جوہری

مقتدیٰ صدر کا عراقی سیاسی نظام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے سربراہ نے ایک بیان شائع کرتے

امریکہ کو یمن کی دھمکی

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن آغاز سے ہی غزہ کے عوام اور مزاحمت کی

ٹی بی کا خاتمہ، صحت کی معیاری خدمات تک رسائی دینا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، شہباز شریف

?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے

شامی صدر اور عمان کے بادشاہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار اسد اور عمان کے سلطان ہیثم بن

عمران خان ایک ارب ڈالرز کا پٹرول ہر مہینے مفت بانٹتا رہا

?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے