سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان خوشگوار تعلقات اور خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں نوجوانوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و ترقی اور دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات اس وقت تک ممکن نہیں جب تک تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے باعث خطہ مسلسل ایک غیر یقینی صوتحال سے دوچار ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے اور اگر دونوں ملک تنازعہ کشمیر کے حل لیے کوئی قدم اٹھاتے ہیں تو حریت کانفرنس اسکی حمایت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تناظر میں پاکستان، بھارت اور حقیقی کشمیری قیادت پر مشتمل مذاکراتی عمل سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و ترقی اور دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات اس وقت تک ممکن نہیں جب تک تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔
ترجما ن نے اس موقع پر عالمی برادری سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے والے بھارتی فوجیوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکی میں ہیلی کاپٹر کے اسپتال سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک
دسمبر
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا
جنوری
وزیراعظم کا اہم پیغام، ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگا سکتے
مارچ
نائیجیریا میں بڑا حادثہ، طیارہ گرنے سے آرمی چیف ہلاک ہوگئے
مئی
نصف صدی بعد چاند پر بھیجے جانے والا مشن ناکام
جنوری
ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا
اگست
الجزائر کے صدر نے میکرون کی فون کالز کا جواب دینے سے کیا انکار
نومبر
بھارتی اداکارنے اپنے مداح کی پریشانی دور کردی
فروری