وزیر اعظم کی ضرورت مند افراد کیلئے مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ رمضان میں ضرورت مند افراد کی مشکلات کم کرنے کے لیے مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اسلام آباد کے رہائشیوں کو مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے لاہور میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ماہ مقدس کے دوران لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’میں لاہور، قصور اور سرگودھا کے دوروں کے بعد مفت آٹے کی فراہمی کے عمل کی نگرانی اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے دیگر شہروں کا بھی دورہ کروں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام مستحق افراد کو فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے جو ابھی تک اس پروگرام میں رجسٹر نہیں ہوسکے ہیں۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور بی آئی ایس پی کے کاؤنٹرز فوری طور پر آٹے کی تقسیم کے مقامات پر کھولے جائیں۔

وزیر اعظم نے مزید ہدایت کی کہ آٹے کی مفت تقسیم والے مراکز میں آنے والے ہر ضرورت مند کو آٹا دیا جائے، اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکمے اقدامات کریں۔

دریں اثنا بلوچستان حکومت نے گندم کی کم از کم سپورٹ پرائس 4 ہزار روپے فی 40 کلو گرام مقرر کردی ہے اور یکم اپریل سے خریداری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد صوبے میں کسانوں کی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت کرکے گندم کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے یکم اپریل سے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ خوراک کو 6 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ خزانہ گندم کی خریداری کے لیے جلد ہی محکمہ خوراک کو اضافی 2 ارب روپے جاری کرے گا۔

مشہور خبریں۔

گرین لینڈ فروخت کے لیے نہیں؛ ڈنمارک کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب

?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں:ڈنمارک کی وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ

ایک اور یورپی ملک نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: اسلووینیا کی پارلیمنٹ نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے

شہید امام خامنہ ای نے امت اسلامی کی فتح کا روڈ میپ تیار کیا

?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں: لبنانی اخبار البناء نے خداحافظ اے شہید امت اور جاوداں چراغِ

ایشیائی، اسلامی ترقیاتی بینک کا فلڈ پروٹیکشن پروجیکٹ کیلئے 66.5 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ

?️ 10 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور اسلامی ترقیاتی

عراق میں عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:دو خودکش بمبار ڈرونز نے عراق کے صوبہ الانبار میں واقع

امریکہ یوکرین کی جنگ میں براہ راست ملوث : روس

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:   روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ امریکیوں نے اعتراف

حماس کا عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ

?️ 27 جون 2023سچ خبریں: تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے

سعودی عرب نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی

?️ 11 مارچ 2022سچ خبریں: سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی (WAS) اہلکار نے، جس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے