?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ماسکو نے پاکستان کی جانب سے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بےنقاب کردیا، روسی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ماسکو کو یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
ڈان نیوز کے مطابق روسی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین میں پاکستانی اسلحے کے استعمال کے تاحال کوئی ثبوت نہیں ملے، یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کے حوالے سے بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔
روسی سفارتی ذرائع کے مطابق یوکرین میں پاکستانی اسلحے کے استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا، یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ماسکو ان الزامات کی بنیاد پر پاکستان کی قیادت سے رابطے میں تھا، ماسکو نے پاکستان کی جانب سے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کی خبروں کے حوالے سے تحقیقات کیں، ماسکو کو پاکستان کے خلاف اب تک بلواسطہ یا بلا واسطہ کوئی ثبوت نہیں مل سکے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی اسلحے یا گولہ بارود کے روس کے خلاف یوکرین میں استعمال کے بھی کوئی ثبوت نہیں ملے، ماسکو ان الزامات کی بنیاد پر مسلسل پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ رابطے میں تھا۔
واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے نومبر 2023 میں اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے 2022 میں دو نجی امریکی کمپنیوں کے ساتھ 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ کیا، یہ ہتھیار مبینہ طور پر روس کے ساتھ جنگ کے لیے یوکرین کو بھیجے گئے۔
بی بی سی اردو کی خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مبینہ پیش رفت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دور حکومت میں ہوئی۔
پی ڈی ایم ایک کثیر الجماعتی اتحاد تھا جس نے اپریل 2022 میں عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے بے دخل کر دیا تھا، اس وقت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے، جو بعد ازاں نومبر 2022 میں ریٹائر ہوئے۔
روس اور یوکرین کا بحران 24 فروری 2022 کو شروع ہوا تھا جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی فورسز کو یوکرین پر حملے کا حکم دیا۔
دفتر خارجہ نے یوکرین کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فروخت کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تنازع میں ’انتہائی غیر جانبداری‘ کی پالیسی برقرار رکھی اور اس تناظر میں انہیں کوئی اسلحہ یا گولہ بارود فراہم نہیں کیا۔
بعدازاں نومبر 2023 میں یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان سے کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں لے رہے جبکہ ہم اپنے سے کہیں زیادہ طاقت ور دشمن سے جنگ لڑ رہے ہیں۔
پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کولیبا نے ڈان نیوز کے پروگرام ’نیوز وائز‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’روس-یوکرین جنگ کا کوئی جواز نہیں کہ یوکرین اپنے دوست ممالک سے تعلقات بھول جائے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پہلا یوکرینی وزیرخارجہ ہوں جو یوکرین کی آزادی کے بعد پاکستان آیا، میرے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان ایسے دورے ضروری ہیں، ہر شخص یہ پوچھ رہا ہے کہ یہ دورہ ابھی ہی کیوں، یہ اسوال اس لیے نہیں پوچھا جا رہا کہ پاکستانی مجھے یہاں دیکھ کر ناخوش ہیں بلکہ اس سوال کا مطلب ہے کہ ایسادورہ پہلے کیوں نہیں ہوا’۔


مشہور خبریں۔
پنجاب کی معیشت سیاحت کے ذریعے مضبوط کریں گے۔ مریم نواز
?️ 27 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سیاحت
ستمبر
عراق میں اسرائیلی جاسوس کے تبادلے کے لیے مذاکرات جاری
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: واللا نیوز ویب سائٹ نے اس حوالے سے خبر دی
فروری
ملک کے 5 بڑے لیڈروں کو اعتماد سازی کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 1 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء
جنوری
اسرائیلی فوج کی غزہ میں نئی حکمت عملی کیا ہے ؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ماضی کے مقابلے میں مختلف جنگی انداز اپنایا
دسمبر
افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیئے طالبان نے افغان حکومت سے ملاقات کا اعلان کردیا
?️ 16 مارچ 2021قطر (سچ خبریں) افغانستان میں 2 دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ
مارچ
’ایلون مسک اسرائیل کی منظوری کے بغیر غزہ کو انٹرنیٹ فراہم نہیں کریں گے‘
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر مواصلات شلومو کرہی نے سماجی پلیٖٹ فارم
نومبر
غزہ پر اسرائیلی جارحیت فلسطین کو مٹا نہیں سکتی:الجزائر
?️ 27 نومبر 2025 غزہ پر اسرائیلی جارحیت فلسطین کو مٹا نہیں سکتی:الجزائر الجزائر کے
نومبر
مالی سال کی پہلی ششماہی میں تمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ
?️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان
فروری