?️
لاہور(سچ خبریں)پنجاب کی صوبائی کابینہ کی تشکیل مزید التواء کا شکار ہوگئی ہے کیوں کہ صوبائی حکومت میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی ملاقات ناگزیر وجوہات پر منسوخ کر دی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کی صوبائی حکومت میں اتحادی جماعتوں کی نمائندگی کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفد کے درمیان لاہور میں یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر آج ملاقات ہونا تھی جو کہ ناگزیر وجوہات پر منسوخ کردی گئی ہے ۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی ملاقات ناگزیر وجوہات پر منسوخ کر دی گئی ہے ، اس حوالے بات چیت جلد ہو گی ۔
دوسری طرف پنجاب کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے لاہور میں ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اور صوبائی کابینہ کے ممکنہ وزراء کے ناموں پر غور کیا گیا ، مشاورتی اجلاس میں طے پایا کہ لندن میں موجود پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کابینہ کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی اور وہاں سے گرین سگنل کے بعد ہی کابینہ کو حتمی شکل دی جائے گی اور صوبے کی نئی کابینہ میں ن لیگ کے علاوہ پیپلز پارٹی ، علیم خان گروپ ، ترین گروپ اور اسد کھوکھر گروپ کو بھی شامل کیا جائے گا ۔
بتاتے چلیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے 30 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا یا تھا ، گورنر ہاؤس پنجاب کے سبزہ زار میں ہونے والے حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے عہدے کا حلف لیا ، اس دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ، ن لیگی رہنماء کیپٹن ر صفدر ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت وفاقی وزراء ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور مہمانوں سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس میں موجود تھی ، ن لیگی کارکنوں کی جانب سے اس موقع پر نعرہ بازی بھی کی گئی۔
حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے پر فواد چوہدری کی جانب سے طنزیہ بیان سامنے آیاجس میں انہوں نے کہا کہ پولیس کی مدد سے مہمان گیلری سے خود ساختہ انتخاب کے ذریعے بننے والے عبوری ضمانت پر ایک مطلوب شخص نے گورنر ہاوس کے گراونڈ پر قبضہ کرکے ایک نجی تقریب میں حلف اٹھا کر وزیر اعلی کہلوانا شروع کر دیا ، اس عمل کو کون مانے گا۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کے بارے میں مذاکرات کو کون ناکام بنا رہا ہے؟صہیونی اخبار کی زبانی
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا کہ تل ابیب اسرائیلی
مارچ
بیرسٹر گوہر کی خواجہ آصف پر تنقید
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
اگست
ریپبلکنز کا بائیڈن کے خلاف سیاسی ہتھیار
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سابق امریکی وزیر خارجہ نے کانگریس میں ریپبلکنز کی جانب
ستمبر
حزب اللہ اب بھی انتہائی طاقتور ہے: عبرانی میڈیا
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے سینئر تجزیہ کار آموس ہیریل نے ایک
نومبر
امریکی ریاست ایریزونا میں فائرنگ ؛4 افراد ہلاک
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ریاست ایریزونا میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک
اگست
عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
?️ 8 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے
جنوری
ہمیں امید ہے کہ ایران امریکہ مذاکرات ہوں گے: پاکستان
?️ 21 اپریل 2026 سچ خبریں:پاکستان کے سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے ایران
اپریل
ماضی کی حکومتوں نےجنوبی پنجاب کےعوام کو صرف کھوکھلےنعروں سے بہلایا: عثمان بزدار
?️ 3 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پ
ستمبر