?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مربوط طریقے سے کرپٹو کرنسی کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر امور پر مشاورت جاری ہے،کرپٹو کرنسی میں 20 سے 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، اگراتنی بڑی رقم کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے تو اس کو ریگولیٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے،دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کیلئے کونسل بنانے پر مشاورت جاری ہے۔
20 سے 22 ملین لوگ کرپٹو کرنسی سے وابستہ ہیں۔ملکی معیشت درست سمت میں چل پڑی، کرنسی مستحکم اور مہنگائی کم ہوئی ہے۔ پاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو کیسے آگے لایا جائے اس پر مشاورت جاری ہے۔خیبرپختونخوا ہ کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز زیرغور ہیں۔
آنے والے بجٹ سے پہلے مشاورت کیلئے خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں کے دورے کر رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب کایہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد تکنیکی مشن پر پاکستان آیا ہے۔ کلائمیٹ سے متعلق فنڈز کے معاملات یہ وفد دیکھے گا ۔6 مہینوں کے ریویو کیلئے اگلے مہینے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ رہا ہے۔پاکستان آئی ایف ایم کی شرائط پر پورا اترچکا ہوگا۔ہمیں امید ہے کہ یہ ریویو ٹھیک جائے گا۔پاکستان میں بہتری آئے گی۔گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے۔
کرنسی مستحکم، مہنگائی کم اور فارن ایکسچینج ٹھیک ہو رہے ہیں۔پی آئی اے کی نجکاری دوسری بار کی جا رہی ہے ۔قومی ائیرلائن(پی آئی اے)دوبارہ ری لانچ ہو رہی ہے۔ پی آئی اے کی دوسری بار ری لانچنگ سے بہترنتائج سامنے آئیں گے۔ پاکستان ایئرلائنزکے یورپ کے روٹس کھل گئے ہیں۔آنے والے دنوں میں یو کے روٹس کو بھی جلد کھولا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا تھے۔
ٹیکس پالیسی کا اختیار ایف بی آر سے لے کر فنانس ڈویژن منتقل کیا جاچکا تھا۔ ایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے انسانی مداخلت کو کم سے کم کر رہے تھے۔ایف بی آر کی تمام تر توجہ ٹیکس جمع کرنے پر ہونی چاہیے۔پشاور میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا تھا۔ معاشی استحکام کے ثمرات سامنے آرہے تھے۔ ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت لارہے تھے۔ پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے انسانی مداخلت کو کم سے کم کر رہے تھے۔ایف بی آر کی تمام تر توجہ ٹیکس جمع کرنے پر ہونی چاہیئے تھی۔


مشہور خبریں۔
شہر ادلب میں داعش کا سربراہ ہلاک
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے آج جمعرات کی شام کو اطلاع
اگست
پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں، ترجمان دفترخارجہ
?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا
جولائی
روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی فوج کے نقصانات اور تھکن کا اعتراف
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کو بڑے پیمانے پر فوجی امداد کے حوالے
جولائی
عالمی نظم و ضبط ٹوٹ رہا ہے: سینئر یورپی اہلکار
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اعلان کیا
اپریل
پاکستان: بھارت کی جانب سے دشمنی کی کارروائی کی صورت میں فیصلہ کن جواب دیں گے
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستانی فوج کے سربراہ نے واضح الفاظ میں خبردار کیا
اکتوبر
پی ڈی ایم نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے، عمران خان کا دعویٰ
?️ 21 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران
نومبر
حکومت کا ٹی ٹی پی کے کئی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان جنگ بندی
نومبر
عراقی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان عنقریب؛ 41 فیصد ووٹنگ
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراقی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس ملک کےپارلیمانی انتخابات
اکتوبر