?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے اقوام متحدہ پر مسئلہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زوردیا ہے ۔عالمی ادارے کی قراردادوں میں کشمیری عوام کو انکے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔
میڈیا کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کہاہے کہ عالمی ادارے کی کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکامی کی وجہ سے کشمیری عوام کو درپیش مشکلات اور مصائب اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو نہ صرف بھارتی قابض افواج اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کاسامنا ہے بلکہ ہندوتوا کے زیر اثر بھارت کا جانبدار میڈیا نے بھی انہیں بدنام کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی حکومت کشمیریوں کو خوف زدہ کرنے کے لیے ظالمانہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف توبھارتی قابض فورسز کے اہلکار محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکر رہے ہیں تو دوسری طرف بھارتی قابض انتظامیہ کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حریت قیادت، کارکنوں، نوجوانوں، خواتین، صحافیوں اور علمائے دین سمیت ہزاروں سیاسی قیدی مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں مسلسل غیر قانونی طورپر قید ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کومحکموم بنانے میں ناکامی کے بعد مقبوضہ علاقے میں مزید ظالمانہ پالیسیوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ۔مسرت عالم بٹ نے امن اور آزادی پسند کشمیری رہنمائوں اور عوام کے خلاف مذموم مہم چلانے اور تحریک آزادی کشمیر کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے پر بھارتی میڈیا کی شدید مذمت کی ۔حریت چیئرمین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر جاری ظلم و بربریت پر بھارت کو جوابدہ بنائے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مظلوم کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل میںکرداراداکرے۔
مشہور خبریں۔
کورونا کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری اشیاء اور آکسیجن نہیں ہے
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیر کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)
اپریل
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کیا چل رہا ہے؟امریکی میڈیا کی زبانی
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: مختلف امریکی ذرائع نے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے
دسمبر
جنین آپریشن میں استقامتی تحریک کا انوکھا انداز
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:پیر، 19 جون، 2023 کو جنین میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ
جون
بین گوئیر کے تل ابیب میں اشتعال انگیز بیانات
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی Itmar Ben Gower نے دعویٰ
اگست
یورپی یونین کا شام کے خلاف کچھ پابندیاں معطل کرنے کا فیصلہ
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:یورپی یونین شام کے خلاف توانائی، نقل و حمل اور
فروری
کیا امریکہ فلسطینی بچوں کے قتل عام میں شریک نہیں؟
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سربراہ نے ایک تقریر میں امریکی صدر
نومبر
پیارے افضل اور نوری نتھ کے کرداروں کو برے کام کی سزا ملی، حمزہ علی عباسی
?️ 4 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ
مارچ
فرانس میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں:اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں روزانہ 450 سے زائد
ستمبر