ٹک ٹاک پر پابندی پر بیجنگ کا مؤقف ’انتہائی ستم ظریفی‘ ہے، امریکی سفیر

?️

سچ خبریں: چین میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ حکمران کمیونسٹ پارٹی کی اپنی سرحدوں کے اندر آن لائن پلیٹ فارمز کی سنسرشپ کے پیش نظر امریکا میں ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کے بارے میں بیجنگ کا مؤقف ’انتہائی ستم ظریفی‘ ہے۔

خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کے روز بھاری اکثریت سے ایک بل کی منظوری دی تھی جو بڑے پیمانے پر مقبول شارٹ ویڈیو ایپ کو اپنی چینی پیرنٹ کمپنی کے ساتھ تعلق ختم کرنے یا ملک گیر پابندی کا سامنا کرنے پر مجبور کرے گا۔

چین نے اس منظوری پر کڑی تنقید کی ہے اور اسے واشنگٹن کی ’ڈاکو‘ ذہنیت قرار دیا ہے اور امریکی قانون سازوں پر ’غیر منصفانہ طور پر غیر ملکی کمپنیوں کو دبانے‘ کا الزام لگایا ہے۔

امریکی سفیر نکولس برنز نے جمعہ کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ کا مؤقف بلاجواز ہے کیونکہ اس نے بہت سے مغربی ویب پلیٹ فارمز کو ملک میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔

نکولس برنز نے امریکا میں قائم ریسرچ تنظیم ایسٹ ویسٹ سینٹر کے ذریعہ منعقدہ آن لائن سیمینار کے دوران کہا کہ ’مجھے یہ انتہائی ستم ظریفی معلوم ہوتی ہے کہ یہاں چین میں حکومتی اہلکار امریکا پر اس بحث پر تنقید کر رہے ہیں جو ہم اس وقت ٹک ٹاک پر کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے چین میں امریکی عوامی سفارت کاری کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’وہ ٹک ٹاک کو 1.4 ارب چینی باشندوں کے لیے بھی دستیاب نہیں ہونے دیں گے۔‘

چین کی حکومت آن لائن معلومات کے پھیلاؤ کو سختی سے کنٹرول کرتی ہے اور سیاسی طور پر حساس سمجھے جانے والے سوشل میڈیا مواد کو ختم کر دیتی ہے۔

گوگل، فیس بک اور انسٹاگرام سمیت کئی مغربی پلیٹ فارمز کو ملک میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک کی چینی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس بھی چین کے اندر ایپ کا ایک الگ ورژن چلاتی ہے جسے ڈواِن کہتے ہیں۔

چین نے جمعہ کو نکولس برنز کے تبصروں پر جوابی مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایپ پر امریکی مؤقف ’اصل ستم ظریفی‘ ہے۔

سفیر کے سیمینار کے بارے میں پوچھے جانے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ ’امریکا، ٹک ٹاک کو دبانے کے لیے قومی طاقت کو استعمال کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔‘

وانگ وین بن نے کہا کہ ’ایک ایسا ملک جو آزادی اظہار پر فخر کرتا ہے اور آزاد منڈی کی معیشت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، مخصوص کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے ریاست کی طاقت کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہے، یہی اصل ستم ظریفی ہے۔‘

مشہور خبریں۔

ایران پر تجاوز کے نتائج؛ تیل کا جھٹکا، توانائی کا بحران اور عالمی عدم استحکام

?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں: ایشیا ٹائمز نے ایک تجزیے میں لکھا ہے: امریکی-صہیونی تجاوز

ایران کے خلاف جنگ میں اسٹارلنک کا کردار؛ روئٹرز کا انکشاف

?️ 27 مئی 2026سچ خبریں:روئٹرز خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے

 کیا ٹرمپ کا پیوٹن کے ساتھ مذاکرات ہوں گے ؟

?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات این

نتن یاہو کے متضاد بیانات نے اسرائیل میں نیا تنازع کھڑا کر دیا

?️ 7 اکتوبر 2025نتن یاہو کے متضاد بیانات نے اسرائیل میں نیا تنازع کھڑا کر

صہیونی وزیر داخلہ کی نتن یاہو پر تنقید، حماس کا خاتمہ قیدیوں کی آزادی سے زیادہ اہم تھا

?️ 26 اکتوبر 2025صہیونی وزیر داخلہ کی نتن یاہو پر تنقید، حماس کا خاتمہ قیدیوں

مقبوضہ جموں وکشمیر میں حریت پسندوں کے گھروں پر بھارتی فورسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری

?️ 24 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی

اسرائیل اور شام کے درمیان ممکنہ دفاعی معاہدہ، دونوں فریقین کیا حاصل کریں گے؟

?️ 21 ستمبر 2025اسرائیل اور شام کے درمیان ممکنہ دفاعی معاہدہ، دونوں فریقین کیا حاصل

یوکرین جنگ کس نے شروع کی؟

?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے والدائی بین الاقوامی کانفرنس میں اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے