?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں معروف نوجوان کشمیری رہنما اور مجاہد شہید برہان مظفر وانی اور ان کے دو ساتھیوں کے پانچویں یوم شہادت کے موقع پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں معروف کشمیری مجاہد اور رہنما شہید برہان مظفر وانی کی شہادت کی پانچویں برسی پر جمعرات کو مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ وادی بھر میں بھارتی انتظامیہ کی جانب سے سخت کرفیو اور حفاظتی انتظامات کیئے گئے تھے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جبکہ دیگر حریت تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے، دکانیں اور کاروباری ادارے بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد ورفت محدود ہے۔
بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو 2016 میں آج کے روز ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا۔
ان کے ماورائے عدالت قتل پر مقبوضہ علاقے میں کئی ماہ تک ایک زبردست انتفاضہ چلا تھا جس دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف بھارت مخالف مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 120 سے زائد کشمیری نوجوان شہید ہو گئے تھے۔
دریں اثنا شہید رہنما کی برسی پر آج سرینگر میں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، جموں و کشمیر صدائے مظلوم کے کارکنو ں اور بچوں سمیت مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے، مظاہرین نے برہان وانی کی تصاویر والے بینر اٹھا رکھے تھے، انہوں نے برہان وانی اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی گولی سے ایک اور نوجوان فلسطینی شہید
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: الجزیرہ نے بدھ کی صبح خبر دی ہے کہ نابلس میں
مئی
مصر بھی امریکی دھوکے کا شکار
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے نئے چیئرمین نے اعلان
اکتوبر
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری
?️ 17 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل
جولائی
حماس نے اسرائیل کو مکمل طور پر چکما دیا
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ حماس نے 7
دسمبر
ٹائیگر شروف فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے
?️ 22 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں ) معروف بھارتی اداکار ٹائیگر شروف فلم کی شوٹنگ
دسمبر
میرے خلاف مظاہرے کرنے والے پیسے لے کر احتجاج کر رہے ہیں؛نیتن یاہو کا دعویٰ
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قابض پارلیمنٹ میں خطاب
مارچ
مشرق وسطی میں دہشت گردی کا منھ بولا باپ
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:خطے کی اقوام کے خلاف امریکی جرائم اور صیہونی حکومت کے
جنوری
شہباز گل نے قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرادیا
?️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز
نومبر