?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کے ٹیکس نہ دینے کی وجہ اعتماد کا فقدان ہے۔ لوگوں کو اعتماد نہیں کہ ہمارے ٹیکس کا درست استعمال ہوگا، ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا قوم نے خود ہی اپنے لوگوں کی مدد کی، یہ سوچ تبدیل کرناہوگی کہ ایڈ نہیں ہوگا تو ملک نہیں چلے گا، میرایقین ہے ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک ک اوزیراعظم باہر جاتا ہے تو پوچھا جاتا تھا کہ کتنی امداد ملی، جب تک ذہنی غلامی سےنہیں نکلیں گے پاکستان اپنے پیر پرکھڑا نہیں ہوسکتا، پاکستان آئندہ سالوں میں عظیم ملک بنے گا۔ اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی ماحول دوست الیکٹرک بائیک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن ممالک نے ترقی کی انہوں نے ہمیشہ مستقبل کی منصوبہ بندی کی، الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت روزگار فراہم ہوگا، الیکٹرک وہیکل کی حوصلہ افزائی کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل کو الیکٹریکل بنانے کا آپ نے بڑا زبردست فیصلہ کیا ، میں ٹیم حماد اظہر، خسرو بختیار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپنے شہروں کو آلودگی سے بچانے کیلئے الیکٹرک وہیکل پرتوجہ دیناہوگی، آلودگی خطرناک حد تک چلی گئی ہے، کراچی کےسمندرمیں گنداپانی جارہاہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کی ڈیولپمنٹ میں 30 سال کے پلان بنے ہوئے ہیں، جب تک ملکی پالیسی لانگ ٹرم نہ ہوں توروڈ میپ نہیں ہوتا، حضورﷺنے فرمایا اگلی دنیا کیلئے ایسے جیو جیسے کل مرجانا ہے، اس دنیا کے لئے ایسے جیو جیسے ہزار سال جینا ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہ ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہے اور آئندہ نسلوں کیلئے سوچنا ہے، لاہور میں ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگی کیلئے مسئلہ بن چکی، لاہور کو باغوں کا شہر کہا جاتا تھا، آج وہاں آلودگی ہے، پاکستان میں جنگلات کی تعداد سب سے کم ہے، مفادات کیلئے پالیسیاں بنانے سے ملک کو نقصان ہوتا ہے، ہم درخت اگارہے ہیں اور نیشنل پارکس بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پچھلے 20 سالوں میں ڈیڑھ گنا بڑھ گیا ہے، اسلام آباد اتنا پھیل گیا ہے کہ مری تک پہنچ گیا ہے، اب ماسٹر پلان بنارہے ہیں کئی شہروں کےماسٹرپلان مکمل ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
آنکارا اور قاہرہ کے درمیان تعلقات معمول پر
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ان دنوں ایک بار پھر ہم ترکی کی خارجہ پالیسی کے
فروری
11 ملین برطانوی اپنے روز مرہ کے اخراجات ادا کرنے سے قاصر
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے نے اعلان کیا کہ
مئی
ماضی کی حکومتوں نےجنوبی پنجاب کےعوام کو صرف کھوکھلےنعروں سے بہلایا: عثمان بزدار
?️ 3 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پ
ستمبر
افغانستان کے لوگ اب واشنگٹن پر اعتماد نہیں کرتے: افغان سفیر
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں: امریکہ میں اشرف غنی کے سفیر نے کہا کہ بائیڈن
اکتوبر
نیٹن یہو کیوں خلافت کی بات کررہا ہے؟
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں: ترکی کی خارجہ پالیسی اور اس کے سفارتی اہداف
اپریل
اُمید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا، وزیراعظم
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے
جنوری
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملک کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پرائم منسٹر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف
اپریل
بوریل کی اسرائیل کے ساتھ سیاسی مذاکرات معطل کرنے کی تجویز
?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی اور لبنان میں صیہونی حکومت کے حملوں کے
نومبر