?️
لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے133 ضمنی انتخاب کے انتخابی دنگل کا شیڈول جاری کردیا ہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے133 میں ضمنی انتخاب کے لیے تحریک انصاف کے رہنماء جمشید اقبال چیمہ، مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز، پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل سمیت21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 30 نومبر تک طلب کرلیا گیا ہے۔
حلقے میں انتخاب 5 دسمبر کو ہوگا، الیکشن کو صاف شفاف بنانے کیلئے پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی ہے، 2018 میں اس حلقے سے پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری نے الیکشن لڑا تھا۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے،وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کو این اے 133 میں ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی امیدوار نامزد کردیا ہے۔ جس پر جمشید اقبال چیمہ نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن نے مرحوم پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز کو ٹکٹ جاری کر دیا۔


مشہور خبریں۔
آرمی چیف کا ماضی کو بھول کر بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے پر زور
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا
مارچ
کابل میں دھماکے میں 2 افراد ہلاک
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:کابل پولیس کمانڈ کے ترجمان خالد زدران نے اعلان کیا کہ
جنوری
اسرائیل کو ایران کے مقابلے میں زیادہ خطرناک چیلنج کا سامنا
?️ 23 جون 2026سچ خبریں: صہیونی اخبار معاریو نے رپورٹ کیا ہے کہ ترکی اسرائیل کے
جون
اسرائیل کے صدر نے ٹرمپ کی نتن یاہو کے لیے عفو کی درخواست کو مسترد کیا
?️ 13 فروری 2026اسرائیل کے صدر نے ٹرمپ کی نتن یاہو کے لیے عفو کی
فروری
غزہ میں 1000 دنوں کی جنگ کے بعد تباہی کے ہولناک اعداد و شمار
?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے 1000 دنوں سے جاری اس
جولائی
جنگ میں اسرائیل کی حکمت عملی ناکام
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: صہیونی ماہرین نے اس بات پر بھی تاکید کی ہے
جنوری
روس کے خلاف نئی پابندیوں پر یورپی معاہدہ
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: ایک سینئر یورپی اہلکار نے منگل کی صبح اتفاق رائے
مئی
سابق انٹیلیجنس چیف کے خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
?️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوج نے مبینہ طور پر آئی ایس آئی
اپریل