?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کے لوگوں نے کل عمران خان کو مسترد کردیا، حیران ہوتی ہوں کہ کون لوگ ہیں جو عمران خان کی جھوٹی کہانیوں پر یقین کرلیتے ہیں۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک شخص نے اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، سازشی بیانیہ پیش کیا گیا جو ان کے پیروکاروں نے من و عن قبول کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مسئلے سیاسی نہیں نفسیاتی ہیں، وہ توجہ ہٹانے کے لیے بڑی بڑی کہانیاں گھڑتے ہیں، حیران ہوتی ہوں کہ کون لوگ ہیں جو عمران خان کی جھوٹی کہانیوں پر یقین کرلیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کل لاہور کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کردیا، ہاکی گراؤنڈ اور مینار پاکستان کی تصاویر جوڑ جوڑ کر پیش کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو کہتے ہیں کہ خوف کے بت توڑ دو لیکن خود بلٹ پروف گلاس کے پیچھے سے تقریر کرتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل عمران خان نے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا کہ میں ملک کی گورننس ٹھیک کردوں گا، یہ 10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت کرتے رہے، وہاں سے گورننس ٹھیک نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ 4 سال پنجاب اور وفاق میں بھی حکومت کرتے رہے، کیا گورننس ٹھیک کرنے کا یہ مطلب تھا کہ گورنس پنکی پیرنی اور فرح گوگی کے حوالے کردیں؟
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ 10 سال خیبر پختونخوا کی معیشت ٹھیک نہ کرسکے، 25 ہزار ارب کا قرضہ 44 ہزار ارب تک لے گئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ پر قابو پائیں گے، یہ فارن فنڈنگ کا جواب دے دیں تو منی لانڈرنگ پر خود قابو پالیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف مہنگائی کی شرح 3.7 فیصد پر چھوڑ کر گیا تھا جو تم نے 16 سے 18 فیصد پر پہنچا دی تھی، ترقی کی شرح 1.6 فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے جو انہوں نے منفی کردی اور پھر اپنے اثاثوں میں اضافے کے ساتھ اسے اوپر نیچے کرتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں الیکشن یا آئین کی حکمرانی چاہتے تھےتو اسمبلی کیوں توڑی؟ اب عمران خان کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا، اب آپ اس ملک میں سلیکٹ ہوکر آسکتے ہیں نہ الیکٹ ہوکر، عمران خان کی تمام سازشیں اور ایجنڈا ناکام ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صرف جھوٹ بولتے ہیں، وہ فراڈ اور دہشت گرد ہیں، انہیں ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیاں یاد آ گئیں، اپنے ورکرز کی لاشوں کا انتظار کرتے ہیں اور اس پر سیاست کرتے ہو، انہوں نے اپنے دور حکومت میں ساری اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال کر خزانے کو لوٹا ہے۔


مشہور خبریں۔
آپ اسرائیلی ویزمین انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں کیا جانتے ہیں جسے ایران نے نشانہ بنایا؟
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے گذشتہ رات مقبوضہ
جون
پاکستان نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ایک مؤثر آواز کے طور پر خود کو منوایا ہے، وزیرِ دفاع
?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے
نومبر
فلسیطنیوں کو کیسے بھوکا پیاسا رکھا جائے؛ صیہونی حکومت کے زیر غور منصوبہ
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: رپورٹس کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو صیہونی جنرلوں
اکتوبر
مغرب قابل اعتبار نہیں ہے اور اس کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے: الیانوف
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے
ستمبر
ہم تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں: چین
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے جزیرہ
مارچ
صیہونی فوج میں بغاوت کے آثار
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے عدالتی اصلاحات کی منظوری کے لیے نیتن یاہو
مارچ
یوکرین کے لیے نیا امریکی امدادی پیکج
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:روس میں ویگنر کی بغاوت کے خاتمے کے تین دن بعد،
جون
وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے مذاق ،ماہ رمضان میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے‘حافظ نعیم الرحمن
?️ 9 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے
مارچ