گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ جے یو آئی ف کو دینے کا فیصلہ

?️

پشاور:(سچ خبریں) حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں نے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ جمعیت علمائے اسلام کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی  نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتوں میں خیبرپختونخوا کی گورنر شپ کے معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے اور حکومتی اتحاد نے یہ عہدہ جمعیت علمائے اسلام کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، کے پی میں جے یو آئی (ف) کے حاجی غلام علی گورنر بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبے کی گورنر شپ کی خواہشمند عوام نیشنل پارٹی اپنے مطالبے سے دستبرداری پر رضامند ہوچکی ہے، پی ڈی ایم کے صدر اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا اور گورنر شپ جے یو آئی کو دینے کے لیے آصف علی زرداری اور اسفند یار ولی کو رضامند کیا۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کو کے پی کی گورنر شپ کے معاہدے سے دستبرداری کے بدلے میں مرکز میں اہم عہدہ دیا جائے گا، اے این پی اسی عہدے کی یقین دہانی پر اپنے اہم مطالبے سے دستبردار ہوئی۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا کی گورنر شپ عوامی نیشنل پارٹی جب کہ مسلم لیگ ن جمعیت علماء اسلام ف کو یہ عہدہ دینے کی حامی تھی تاہم جے یو آئی کے اصرار پر پی پی پی نے جے یو آئی سے خیبرپختونخوا کی گورنر شپ کے بدلے مرکز میں قربانی دینے کا مطالبہ کیا اور اسے وفاقی وزارت چھوڑنے کا کہا جس پر اے این پی کو وفاقی کابینہ نمائندگی دی جائے گی۔ بتاتے چلیں کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے پر گورنر خیبرپختونخوا کے مستعفی ہونے کے بعد اپریل سے یہ عہدہ خالی ہے، کیوں کہ پی ٹی آئی کے شاہ فرمان نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی ہونے کے بعد 11 اپریل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

القادر ٹرسٹ کیس سزا معطلی کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواستیں دائر، ڈائری نمبر الاٹ

?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ

سیلاب متاثرین کی بحالی، وفاق صوبوں کی معاونت کیلئے تیار ہے۔ وزیراعظم

?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین

شام میں امریکہ کو نئے سال پر میزائلوں کا تحفہ

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کل رات اس ملک

چیٹ جی پی ٹی کا سرچ انجن گوگل کی طرح استعمال کرنا ممکن

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے

بن گوئر مسجد اقصیٰ سے متعلق اختیارات سے محروم

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ نے ایک متنازعہ فیصلے میں مسجد

جنرل ندیم رضا ریٹائر، پاک فوج کی قیادت میں تبدیلی کا عمل شروع

?️ 26 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل ندیم رضا نے ملٹری سروس سے ریٹائرمنٹ کے

غزہ کے بیشتر معذور افراد امدادی آلات سے محروم ہو گئے:اونروا

?️ 16 اگست 2025غزہ کے بیشتر معذور افراد امدادی آلات سے محروم ہو گئے:اونروا اقوامِ

بانی اور پی ٹی آئی نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ بلال اظہر کیانی

?️ 14 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے