کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے

?️

سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے تاکہ عالمی برادری کی توجہ جموں و کشمیر پر بھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے کی طرف مبذول کرائی جاسکے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے27اکتوبر 1947 کوتقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف جموں و کشمیر پر حملہ کرکے اس پر جابرانہ قبضہ کرلیاتھا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد جموں و کشمیر اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ پیر کو یوم سیاہ منائیں تاکہ عالمی برادری کو یہ باورکرائے جاسکے کہ مسئلہ کشمیر کو جو عالمی امن کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتاہے، فوری طورپر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیری سالہاسال سے 10لاکھ سے زائدبھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسزاور ایجنسیوں کے مسلسل محاصرے میں ہیں جنہوں نے کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔

بھارت کی بی جے پی حکومت اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اس کی مسلط کردہ انتظامیہ کشمیری عوام پر اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے اور خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ بھارت کی ہندوتوا حکومت اسرائیلی طرزپر کشمیریوں کو ان کی زمینوں، شناخت، وسائل اور ثقافت سے محروم کررہی ہے اوران کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔

حریت ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجودسب سے پرانا حل طلب مسئلہ ہے، اگر خطے کے مظلوم عوام کو ان کا حق خود ارادیت نہیں دیا گیا تو یہ علاقائی امن کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن سکتاہے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ آر ایس ایس ۔بی جے پی حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم نے پورے خطے کے امن اور استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

دریں اثناء سرینگر اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے دیگر علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیںجن میں لوگوں سے 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ: فرانس اور اسپین اپنی سرزمین پر فلسطینی ریاست بنائیں!

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر خارجہ نے جس نے یہ ظاہر کیا کہ

اسحاق ڈار کی سہ فریقی اجلاس میں شرکت، تینوں ممالک کا انسداد دہشتگردی پر اتفاق

?️ 20 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کا سہ

سعودی حکومت کا کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے خانۂ کعبہ کے زائرین سمیت تمام

ہالینڈ اور فرانس نے اپنے شہریوں سے ایران چھوڑنے کو کہا

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: ہالینڈ اور فرانس حکومت نے اپنے تمام شہریوں سے کہا

مغرب خود کو صیہونیوں کے تسلط سے آزاد کرے

?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں:     یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک

مراکش کی ایک اور صیہونی خدمت

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دوطرفہ سیکورٹی تعاون کو

دمشق کی موجودہ حکومت صہیونیوں کے ساتھ ایک پیج پر نہیں ہے

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: شام میں گزشتہ موسم خزاں میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں

آئی ایم ایف نے اپنے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق حکومتی دعوے کی تردید کردی، حماد اظہر

?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے موجودہ معاشی بحران کو زمانہ جنگ اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے