?️
سچ خبریں:بھارتی ریاست بنگلور کے ریاستی وزیر پریانک کھڑگے نے بی جے پی کے اقتدار میں کشمیر میں پیدا ہوئے پیچیدہ صورتحال پر کئی سوال اٹھائے اور کہا کہ مودی حکومت کشمیر کے حالات کو لیکر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
کشمیر میں جی 20- سمت کا انعقاد کیا گیا، اس کے پیش نظر کیا وادی میں حالات معمول پر آگئے ؟ اس سوال کے جواب میں کرناٹک حکومت کے ریاستی وزیر پریانک کھڑگے نے بی جے پی کے اقتدار میں کشمیر میں پیدا ہونے والی پیچیدہ صورتحال پر کئی سوال اٹھائے اور کہا کہ مودی حکومت کشمیر کے حالات کو لیکر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
پریانک کھڑگے نے کہا کہ ایک طرف بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کا کہنا ہے کہ آرٹکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے، جب کہ دوسری جانب بی جے پی کا کوئی بھی وزیر بغیر سکیورٹی کے وادی میں قدم نہیں رکھتا۔
پریانک کھرگے نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے یہ واضح طور پر دیکھا جاتا ہے کہ نہ صرف سیب کی پیداوار پر فرق پڑ رہا ہے بلکہ پھل کی مناسب قیمتیں نہیں مل رہی ہیں اور کسان مقامی سطح پر اپنی زراعت کو فروخت نہیں کر پا رہے ہیں جو نہایت افسوسناک ہے۔
پریانک کھڑگے نے نریندر مودی کی اقتدار والی حکومت سے سوال کیا کہ اگر وادی کشمیر میں سب کچھ درست ہے تو پر وہاں پر انٹرنیٹ پر پابندی کیوں ہے؟ پریس کو آزادی کیوں نہیں ہے؟ اور کشمیر کے پیچیدہ حالات کے متعلق بات کرنے سے روکا کیوں جارہا ہے؟
پریانک کھڑگے نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ کشمیر کے متعلق عوام کے سامنے شفافیت کے ساتھ سامنے آئے،یاد رہے کہ آرٹیکل 370 بھارتی دستور کا وہ حصہ جس نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی ضمانت دی تھی، منسوخ کر دیا گیا ،اس دوران مرکزی حکومت نے کئی مہینوں تک مواصلاتی بلیک آؤٹ اور کرفیو نافذ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
گرفتاری کے خوف سے نتین یاہو کا دورہ واٹیکن منسوخ
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم
مئی
معاہدے کے بعد نواز شریف کو واپس آنا ہی ہوگا: شہزاد اکبر
?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احستاب و داخلہ بیرسٹر شہزاد
جنوری
پاپولر فرنٹ فار فلسطین: صہیونی جرائم کا جاری رہنا انسانیت کے چہرے پر داغ ہے
?️ 8 مئی 2025پاک صحافت فلسطین کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ نے صیہونی حکومت
مئی
اردگان کے یورپی یونین سے 3 مطالبات
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:ترکی کے صدررجب طیب اردگان کے پاس یورپی یونین کی خدمت
جون
اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں
جولائی
کیا چین امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکے گا ؟
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ نے آج منگل کو 29 اپریل کو
اپریل
تیل کی قیمتوں کے استحکام کے بارے میں پیوٹن اور بن سلمان کا تبادلہ خیال
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سعودی ولی عہد اور روسی صدر نے ٹیلی فون پر گفتگو
فروری
حزب اللہ اور ایران سے امریکہ کی بھی حالت خراب
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے سی بی ایس
اکتوبر