?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے دور حکومت میں ایک اور تاریخی مسجدکی شہادت کی مذمت کرتے ہیں بی جے پی،آرایس ایس حکومت قابل مذمت اقدامات میں ملوث ہے، بھارتی حکام عدلیہ کی ملی بھگت سے قابل مذمت اقدامات کررہے ہیں،ہندتواکے زیراثر بھارتی حکومت مسلسل مسلمانوں کونشانہ بنارہی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور ان کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں نام نہاد اور سب سے بڑی جمہوریت کے ماتھے پر نہ مٹنے والا داغ لگ چکا ہے،مسلمانوں،عبادت گاہوں،ثقافتی یادگاروں کوکشمیرمیں بھی نشانہ بنایاجارہاہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے نومبردو ہزار انیس میں متنازع فیصلہ دیا، انتہاپسندوں کوتاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کی اجازت دی گئی، انتہاپسندجنونیوں نے انیس سو بانوے میں تاریخی بابری مسجدکوشہیدکیاتھا، سرعام مسجدشہیدکرنیوالے مجرموں کوعدلیہ کی ملی بھگت سے بری کیاگیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمانوں کوعبادت گاہوں میں شہیدکرنے کے واقعات بھی ہوچکے،دو ہزار دو میں گجرات، فروری دو ہزار بیس میں دہلی میں مسلمانوں کاقتل عام ہوا، ان جرائم کاارتکاب کرنیوالوں کیخلاف کوئی عدالتی کارروائی نہیں کی گئی۔عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری،اقوام متحدہ،اوآئی سی،انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہے کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پربھارت کوکٹہرے میں لایاجائے، بھارت تمام اقلیتوں بشمول مسلمانوں کی حفاظت جویقینی بنائے، بھارت ان کے مذہبی وثقافتی مقامات کاتحفظ بھی یقینی بنائے۔


مشہور خبریں۔
استنبول میں مذاکرات بے نتیجہ، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں پیش رفت نہ ہو سکی
?️ 27 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی سکیورٹی حکام کے مطابق طویل اور شدید
اکتوبر
گزشتہ 72 گھنٹوں میں صیہونی حکومت کے 41 ہتھیار تباہ
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:قسام بٹالینز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ 72 گھنٹوں میں
دسمبر
صیہونی کمپنیوں پر کیا بیتی؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز
ستمبر
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ سے افغان خواتین کی توقعات
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:افغان انسانی حقوق کے کارکنوں کو توقع ہے کہ طالبان حکومت
جولائی
ترکی کے صدر کا مغربی ممالک کے خلاف بیان
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: ترک صدر نے کہا کہ میں اسرائیل سے کہتا ہوں
اکتوبر
اردن اپنے فضائی حدود کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کرے گا
?️ 24 فروری 2026اردن اپنے فضائی حدود کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کرے گا
فروری
وزیراعظم آج ٹیلی فون پر براہ راست عوامی مسائل سُنیں گے
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آپ کا وزیر
اگست
اماراتی شہری کی صیہونی فٹ بال کلب کی خریداری
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ہاپول تل ابیب
جولائی